خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 623 of 703

خطبات نور — Page 623

623 سے بڑھ جاتا ہے۔تم میں سے بعض کہتے ہیں کہ فتح محمد کو کمال الدین کی جاسوسی کے لئے بھیجا ہے۔یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں۔حد سے مت بڑھو۔حد سے بڑھ جاؤ گے تو ہماری آیتوں کے کافر بن جاؤ گے۔پھر نبیوں کے قتل پر آمادہ ہو جاؤ گے۔نہ تمہیں علم ہے نہ تمہیں عقل ہے۔تم محتاج ہو۔ہم محتاج ہیں۔جو فرمانبردار ہو گزرے ہیں وہ ائمہ کا مقابلہ نہیں کرتے تھے۔پہلے لوگوں میں یہ بات نہیں پھیلاتے تھے۔اولا امیر کو بات پہنچاتے۔وہ اس میں سے نیک نتیجہ نکال لیتا۔اگر اللہ کا فضل نہ ہو تا تو تم میں سے بہت سے شیطان کے پنجہ میں گرفتار ہو کر گمراہ ہو جاتے۔حضرت موسیٰ کی قوم باوجود کمزور ہونے کے پانی تک کے لئے اجازت مانگتی ہے۔حضرت موسیٰ نے خدا سے دعا کی۔حکم ہوا پہاڑ پر جاؤ۔وہاں پانی بہتا ہے، پیو۔ایک کھانے پر بس نہیں کی۔کہنے لگے دعا کریں۔ہم کھیتی باڑی کریں۔ترکاری لکڑیاں لہسن مسور اور پیاز کھائیں۔موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا۔یہ بڑی غلطی ہے۔یہ ادنی چیزیں ہیں۔یہ تو تمہاری محنت سے مل سکتی ہیں۔کم عقلو! چھوٹے کاموں میں لگ جاؤ گے تو حکومت کس طرح کرو گے؟ ان میں سے جو کمزور تھے ان کو حکم دیا۔جاؤ کسی گاؤں میں جا کر آباد ہو۔قوْمِهَا (البقرة: ٢٣) کا ترجمہ بعض نے گندم کیا ہے۔یہ غلط ہے۔میں کبھی نہ کروں گا۔میں نے ایک کتاب دیکھی۔اگر چہ وہ مجھے نا پسند آئی مگر میں نے اس کو خرید لیا۔رات کو مجھے رویا ہوا کہ ایک بازار ہے۔اس میں بہت خوبصورت پیاز اور لہسن خرید لیا۔جب جاگ آئی تو زبان پر قومِهَا تھا تو سمجھ آئی کہ لہسن پر خوب ہاتھ مارا۔فرمانبرداری کرو۔اللہ تمہیں توفیق دے۔الفضل جلد نمبر۱۹ --- ۲۲ اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) ⭑-⭑-⭑-⭑