خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 613 of 703

خطبات نور — Page 613

613 جاتے ہو۔علماء، فقراء ، گدی نشین ، سب کو ارشاد فرماتا ہے کہ بہادروں کے بیٹے بنو۔منافق نہ بنو۔حق میں باطل نہ ملاؤ۔وفادار بنو تاکہ بے خوف زندگی بسر کرو۔دوسروں کو سمجھانے سے پہلے خود نمونہ بنو۔اگر تبلیغ میں کوئی مشکل پیش آجائے تو استقلال سے کام لو۔بدیوں سے بچو۔نیکیوں پر جمے رہو۔نمازیں پڑھ پڑھ کر دعائیں مانگتے رہو اور یہ یقین رکھو کہ آخر اللہ کے پاس جاتا ہے۔زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں۔میں نے ایک شخص کو دیکھا۔بادشاہ کے پاس قلم و کاغذ لے کر گیا۔ادھر پیش کیا ادھر جان نکل گئی۔ایک اور شخص تھا بڑے شوخ گھوڑے پر سوار۔میری طرف مصافہ کے لئے ہاتھ بڑھایا۔میں نے کہا آپ کا گھوڑا بڑا شوخ ہے۔کہنے لگا ہاں ایسا ہی ہے۔میں ادھر گھر پہنچا کہ مجھے اطلاع ملی کہ وہ مر گیا۔غرض یہ دوست یہ احباب یہ آشنا یہ اقربا یہ مال، یہ دولت، یہ اسباب یہ دوکانیں، یہ سازو سامان سب یہیں رہ جائیں گے۔آخر کار باخداوند "۔اللہ تم پر رحم کرے۔الفضل جلد نمبر۱۴۶- یکم اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) ⭑-⭑-⭑-⭑