خطبات نور — Page 578
ار جولائی ۱۹۱۳ء 578 خطبہ جمعہ حضرت امیر المومنین نے سورہ الفرقان کی آیات اے تا ۷۸ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔بعض لوگ تو بالکل کا فر ہوتے ہیں اور بعض منکرین نہیں ہوتے۔اللہ پر اس کی کتابوں پر جزاء وسزا کے مسئلہ پر ایمان رکھتے ہیں مگر پھر بھی جرائم پیشہ ہوتے ہیں۔جرائم پیشہ کئی قسم کے ہیں۔ایک وہ جن پر پولیس کا قبضہ ہو سکتا ہے۔ایک وہ جو پولیس کی نظر سے بچے رہتے ہیں۔ان میں سے مدارس کے بعض لڑکے بھی ہیں جو شہوت سے اندھے ہو کر نا کر دنی حرکات کرتے ہیں۔تاجروں اور حرفہ پیشوں میں بھی جرائم پیشہ ہیں۔قسم قسم کے عناد جعل سازیاں اور دھو کے وہ دن رات سوچتے رہتے ہیں۔پھر کچھ لوگ ایسے ہیں جو خود تو کوئی جرم نہیں کرتے مگر دو شخصوں کو آپس میں لڑوا دیتے ہیں۔غرض بہت سی مخلوق جرائم پیشہ ہے۔ان کے لئے یہ علاج فرمایا کہ وہ تو بہ کریں۔اللہ پر ایمان لائیں۔برے کام چھوڑ کر سنوار والے کام کریں۔بعض ایسے لوگ بھی ہیں جو ملانوں کے وعظ کے دھوکے میں آکر جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں۔