خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 44 of 703

خطبات نور — Page 44

44 تم سب سے بڑھ کر تقویٰ پیدا کرو۔تمھاری آنکھ میں وہ دیا ہو کہ دیکھنے والا کہہ اٹھے کہ یہ آنکھ خدا کو دیکھتی ہے۔تمھارے ہر عضو کا منہ قبلہ حقیقی کی طرف ہو۔پھر تم شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ (البقرۃ: ۱۴۴) ہو گے اور خدا کا فضل اور نصرت تمھارے شامل حال ہو گی۔یاد رکھو ہمارے مذہب میں کسی انسان سے مرا پیار اور محبت کام نہیں دے سکتا۔ایمان اور اعمال صالحہ کام دیتے ہیں۔اگر نرا پیار اور محبت ہو اور عمل صالح نہ ہو تو یہ ایسا ہی ہے جیسے یہود کہتے تھے نَحْنُ ابْنَاءُ الله (المائدة :19)۔آخر میں پھر کہتا ہوں کہ متقی ہند کہ متقی کامیاب ہوتے ہیں۔خدا سے دعا ہے کہ ہماری جماعت کو سچا متقی بنادے اور اپنے فضل و رحمت کا وارث۔آمین۔الحکم جلد ۳ نمبر ۴۵ ----- کار دسمبر ۱۸۹۹ء صفحه ۱ تا ۳)