خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 502 of 703

خطبات نور — Page 502

۲۱ جولائی ۱۹۱۱ء 502 خطبہ جمعہ حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔انا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ مَا أَدْرِيكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ - لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ - تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوحُ فِيْهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ اَمْرٍ - سَلْمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ - (القدر : تا ۶) اور پھر فرمایا :۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لائے تو اس وقت ان کی بعثت کی بڑی ضرورت تھی۔لوگ نہ اسماء الہی کو جانتے تھے ، نہ صفات الہی کو۔نہ افعال سے آگاہ تھے نہ جزا و سزا کے مسئلہ کو مانتے تھے۔انسان کی بد بختی اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے کہ اپنے مالک اپنے خالق کے نہ اسماء کو جانے نہ صفات کو۔غرض لوگ اس کی رضامندی سے آگاہ تھے نہ اس کے غضب سے۔ایسا ہی انسانی حقوق سے بے خبر۔