خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 500 of 703

خطبات نور — Page 500

۲۳ جون ۱۹۱۱ء 500 خطبہ جمعہ فرمایا۔میری حالت یہ ہے کہ پانچ وقت کی نماز بیٹھ کر پڑھتا ہوں۔سجدہ زمین پر کرنا مشکل ہے۔التحیات میں پاؤں کی حالت بدلانی پڑتی ہے۔باوجود اس ضعف کے چونکہ دردمند دل رکھتا ہوں اس لئے تمہیں کچھ سنانا چاہتا ہوں۔زمانہ میں آزادی کی ہوا چل رہی ہے۔اکثر انگریزی خوان اللہ تعالیٰ اور اس کے انبیاء کی بھی ضرورت میں کچھ متامل ہیں اور کچھ ہنسی اور پرانی جہالت یقین کرتے ہیں۔پس ایسے وقت نصیحت کرنا مشکل امر ہے۔تاہم درد مند دل والا کیا کرے گا۔وہ تو کہے گا اور جس کو کہنے کی دھت ہے وہ رک نہیں سکتا۔کہے گا کہ شاید کسی کو فائدہ پہنچے۔پس تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیار کرو۔تقویٰ کی راہوں پر چلتے چلتے اس حد تک پہنچ جاؤ گے کہ تمہاری موت فرمانبرداروں کی موت ہو۔اور یہ حالت اسی وقت پیدا ہو سکتی ہے کہ انسان پہلے ہی تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرے۔اس وقت سب سے بڑا مرض جو اسلامیوں میں ہے وہ باہمی تفرقہ ہے۔ہماری آوازیں مختلف ہیں، لباس مختلف کام مختلف کھانا پینا مختلف۔باوجود اس اختلاف کے ہم میں وحدت کی ایک بات ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم سب مل کر خدا کی خادم جماعت بن جائیں۔سو لوگوں کا اس طرف تو کچھ خیال نہیں اور