خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 492 of 703

خطبات نور — Page 492

492 ،، تم کرتے ہو اللہ تعالی کو اس کی خبر ہے۔انسان اگر یہ یقین کرلے کہ کوئی خبیر علیم بادشاہ ہے جو ہر قسم کی بدکاری، دعا فریب، سستی اور کاہلی کو دیکھتا ہے اور اس کا بدلہ دے گا تو وہ بچ سکتا ہے۔ایسا ایمان پیدا کرو۔بہت سے لوگ ہیں جو اپنے فرائض نوکری حرفہ مزدوری وغیرہ میں سستی کرتے ہیں۔ایسا کرنے سے رزق حلال نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ سب کو تقویٰ کی توفیق دے۔اب میں اس سے زیادہ کھڑا نہیں ہو سکتا۔دوسرے خطبہ میں مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا کے متعلق فرمایا کہ انسان کو دکھ اور مصیبتیں آتی ہیں، اس کی اپنی ہی خطاؤں کا نتیجہ ہوتی ہیں۔الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۰۱۹ --- ۲۸٬۲۱ مئی ۱۹۱۱ء صفحه ۲۵-۲۶)