خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 484 of 703

خطبات نور — Page 484

484 کوشش کرے۔یہ مت گمان کرو کہ ہم ادنی ہیں۔وہ طاقت رکھتا ہے کہ تمہیں ادنیٰ سے اعلیٰ بنادے۔چنانچہ وہ فرماتا ہے خَلَقَ فَسَوَّى وَالَّذِى قَدَّرَ فَهَدَى الاعلى: ۴۳)۔جو ان پڑھ ہیں انہیں کم از کم یہی چاہئے کہ وہ اپنے چال چلن سے خدا کی تنزیمہ کریں۔یعنی اپنے طرز عمل زندگی سے دکھائیں کہ قدوس خدا کے بندے، پاک کتاب کے ماننے والے، پاک رسول کے متبع اور اس کے خلفاء اور پھر خصوصاً اس عظیم الشان مجدد کے پیرو ایسے پاک ہوتے ہیں۔ضعف بہت ہے اور مجھے زیادہ بولنے سے تکلیف بڑھ جانے کا احتمال ہے اس لئے اسی پر بس کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ تمہیں خدا تعالیٰ کی تسبیح کی زبان و دل و قلم سے توفیق دے۔( بدر جلد ۹ نمبر ۴۸-۰۴۹-۱۳۰ر اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحه ۸-۹)