خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 476 of 703

خطبات نور — Page 476

476 ایک شخص نے مجھ پر اعتراض کیا کہ آپ کے قرآن میں نمرود ، حضرت ابراہیم کے مقابل کا ذکر ہے حالانکہ وہ کوئی شخص نہیں ہوا۔میں نے کہا یہی تو اعجاز قرآنی ہے کہ اس مد مقابل کا نام نہیں لیا۔گویا بتلا دیا کہ یہ ایسا بے نشان کیا جاوے گا کہ ایک زمانہ میں اس کی ہستی سے بھی انکار کیا جائے گا۔اس کے خلاف حضرت ابراہیم کو دیکھو کہ مجوس ، عیسائی، یہودی مسلمان سب ہی اس کا نام عزت سے لیتے ہیں اور اس کی اولاد تمام روئے زمین پر موجود ہے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نام نامی پانچ بار تو چھتوں پر با آواز بلند پکارا جاتا ہے اور پھر کس عزت کے ساتھ۔مگر کیا کوئی عتبہ ربیعہ شیبہ ابو جہل اور پھر حسین " کے مقابل یزید کی اولاد ہونے کی طرف بھی اپنے تئیں منسوب کرتا ہے۔امام یاد رکھو آرام کی زندگی کے لئے یہ چالاکیاں، یہ سازو سامان کی حرص مفید نہیں بلکہ قرآن مجید کی کچی فرمانبرداری کرو۔میرا تو اعتقاد ہے کہ اس کتاب کا ایک رکوع انسان کو بادشاہ سے بڑھ کر خوش قسمت بنا دیتا ہے۔جس باغ میں میں رہتا ہوں اگر لوگوں کو خبر ہو جاوے تو مجھے بعض دفعہ خیال گزرتا ہے کہ میرے گھر سے قرآن نکال کر لے جاویں۔مسلمانوں کے پاس ایسی مقدس کتاب ہو اور پھر وہ تکالیف میں اور مشکلات میں پھنسے ہوں، ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا۔بد ر جلد ۹ نمبر۳۷۔۔۔۔۷ / جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱) ⭑-⭑-⭑-⭑