خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 447 of 703

خطبات نور — Page 447

۔447 ان سے منع کیا۔شراب، قمار بازی اسی لئے منع ہے۔نکاح بھی تقویٰ کے حصول کے لئے ہے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ میاں بی بی دونوں کو ناول خوانی نے ڈبو دیا ہے۔خدا تو فرماتا ہے لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا (الروم:۳۳) اور مَوَدَّةً وَرَحْمَةٌ (الروم:۳۳) مگر مسلمانوں کی بد قسمتی سے ان کے گھر اضطراب، دشمنی اور غضب کے مظہر بن رہے ہیں۔جس کی وجہ مجھ سے پوچھو تو یہی ہے فَنَسُوا حَظًّا مِمَّاذُكَرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ (المائدہ:۵)۔قرآن کی تعلیم کو مسلمانوں نے چھوڑا تو آرام بھی ان کے گھروں سے رخصت ہو گیا۔خدا تو فرماتا ہے۔لا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ (الطلاق:۲) اور وَلا يَخْرُجُنَ (الطلاق:۲) کہ طلاق کے بعد بیبیوں کو نہ نکالو اور نہ وہ نکلیں۔مگر نہ میاں اس پر عمل کرتا ہے نہ بی بی۔نکاح میں جلد بازی سے کام لیا جاتا ہے پھر طلاق میں اس سے بھی زیادہ جلدی۔مگر خدا نے فرمایا وَ لتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ (الحشر ) پہلے تم یہ تو دیکھ لو کہ کل کیا ہو گا اور ہمارے اس فعل کا انجام کیا ہو گا؟ پس قُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا (الاحزاب (۷) تم جو بات کرو اور پھر نکاح کے معاملہ میں پختہ بات کرو اس سے تمہارے اعمال متنور ہو جائیں گے۔تمہاری کمزوریاں دور ہو جائیں گی۔چنانچہ دیکھ لو۔مسلمانوں میں پالیٹکس کی کوئی کتاب نہیں جس سے ثابت ہے کہ اسلام کو پالیٹکس سے کوئی تعلق نہیں۔بعض کتا ہیں جو امن قائم رکھنے کے لئے اور باہمی تعلقات کی عمدگی کے لئے ہیں ان کو سیاست کی سمجھ لیا گیا ہے۔یہ بھی ثبوت ہے اس بات کا کہ مسلمانوں میں پالیٹکس نہیں کیونکہ وہ اس کی تعریف نہیں جانتے۔( بدر جلد ۹ نمبر۰۱۳-۲۰۰۰ جنوری ۱۹۱۰ء صفحه ۲)