خطبات نور — Page 446
جنوری ۱۹۱۰ء 446 خطبہ نکاح حضرت امیر المومنین نے فرمایا کہ خطبہ نکاح میں یہ تین آیات ضرور پڑھی جاتی ہیں:۔يُأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِى خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَّ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَ الْاَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا (النساء:۹۲) - يُأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر: ١٩) - ياَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا (الاحزاب:1) - ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کا اصل الاصول تقویٰ ہے۔کہیں رہو۔جنگل میں یا شہر میں۔گھر میں یا سفر میں۔جو کچھ بھی کرو دکان داری یا کوئی حرفت یا ملازمت، متقی بنے رہو۔جس قدر احکام شریعت میں ہیں ان کا نتیجہ بھی یہی ہے کہ تقویٰ حاصل ہو۔اسی واسطے جو چیزیں تقویٰ بگاڑنے والی ہیں،