خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 396 of 703

خطبات نور — Page 396

نطبات نور 396 وہ خدائی کا دعوی کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔دیکھو! عرب کے لوگوں میں قریشی سادات کہلائے۔ان کا بچہ بچہ سید کہلاتا۔قریش ایک جانور کا نام ہے جو کئی جانوروں کو کھا جاتا ہے۔چونکہ یہ ساری دنیا کو کھا گئے اس لئے قریش ان کا نام ہوا۔مگر جب ان میں آسودگی آئی تو یہ ایسے بگڑے کہ جس قدر بد کاریاں، بدعتیں ، بدمعاشیاں، نماز روزہ کی ستیاں، قرآن سے بے توجہیاں ہیں ان کی جڑ انہی گھروں میں ہے۔پھر میں نے دیکھا ہے کہ تھوڑا سا رزق ملتا ہے تو اکر باز بن جاتے ہیں۔حالانکہ غور کرو تو وہ اتنا سامان ہوتا ہے کہ جس سے بمشکل قحط کے دنوں میں پیٹ کا دوزخ بھرا جا سکے۔مگر کہتا ہے او ہم فلانے کو کیا سمجھتا ہے۔نہ تو مسلمانوں میں باہمی ہمدردی ہے نہ قومی جوش ہے، نہ خلوص ہے۔یہ تو دنیا کا حال ہے۔دین کے معاملات میں بھی اتفاق نہیں۔سنی شیعہ کی مسجدیں کچھ مدت سے الگ ہوئی ہیں۔مقلدوں اور غیر مقلدوں کی مسجدیں میرے دیکھتے دیکھتے الگ ہو گئیں۔اب مرزائیوں کا تسلط ہو جائے تو وہ غیر مرزائیوں کو نماز نہ پڑھنے دیں تو یہ بات مجھے پسند نہیں۔دیکھو یہاں نہ تو کوئی ہندو ہے نہ سکھ نہ آریہ۔میں تمہیں سناتا ہوں اور تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ میں نے بھیرہ کی بات کوئی اپنا وطن سمجھ کر نہیں سنائی۔مدت ہوئی میں بھیرہ کا خیال بھی چھوڑ چکا۔اب نہ میری زبان وہاں کی ہے نہ لباس نہ میرے بچوں کا وہ طرز ہے۔میں نے صرف تمہیں ایک واقعہ سنایا تا تم عبرت پکڑو۔تمہاری خود آرائیاں ، خود پسندیاں، دوسروں کی پروا نہ کرنا صبر کو اختیار نہ کرنا یہ مجھے پسند نہیں۔میں تمہیں کھول کر سناتا ہوں کہ جب تک پاک نمونہ نہ بنو گے کامیاب نہ ہو سکو گے۔میں ایک جگہ مدرس تھا۔میرے ایک مہمان آیا۔اس شہر کا پانی کھاری تھا۔عورتیں صبح دریا سے بھر لاتی تھیں۔دریا کا راستہ مدرسہ کے مشرق کی طرف تھا۔مجھے اس نے بلایا ذرا باہر آؤ۔جب میں گیا تو مجھے کہا دیکھو مسلمان عورتیں گھڑوں پر کاہی جسم رہی ہے ، میل سے ایسے بھرے ہیں کہ دیکھ کر گھن آتی ہے۔ہوا چل رہی تھی۔کہا دیکھو یہ مسلمان عورتیں نہ بند باندھے ہوئے ہیں اور کیسی بے پرد ہو رہی ہیں۔ان کے بعد ہندو عورتیں گزریں۔گلبدن کے پاجامے پہنے ہوئے سروں پر گاگریں جو مانجھ مانجھ کر ایسی شفاف بنائی ہوئیں کہ نظر نہ ٹھر سکتی تھی۔مجھے کہنے لگا کہ تم مسلمانی لئے پھرتے ہو۔اب اگر کوئی اجنبی یہاں آئے تو اسے کونسامذ ہب اختیار کرنے کی تحریک ہو سکتی ہے۔کیا یہ پچھلیاں ان اگلی عورتوں کا نمونہ دیکھ کر مسلمان ہو سکتی ہیں ؟ افسوس تم لوگ عملی حالت اچھی نہیں بناتے۔رنڈیوں کے بازاروں کو دیکھو۔سب مسلمانوں سے بھرے پڑے ہیں۔پوچھو کہ مسلمان ہیں، تو کہیں گے شکر الْحَمْدُ لِلَّهِ محب اہل بیت ہیں۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ۔ہر قسم کے شہدے، گنڈے، جعلساز ، جھوٹی