خطبات نور — Page 353
اله 353 خطبہ ثانیہ میں فرمایا:۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ ایک تو خدا کی حمد کیا کرو۔وہ اشارہ الحمد شریف کی طرف ہے، اس کا کثرت سے ورد کرو۔استعانت بھی اسی سے چاہو۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه :) کی طرف اشارہ ہے۔استغفار کی الگ بار بار تم کو تاکید کر دی گئی ہے۔ایمان اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ کے بچے مفہوم اور حقیقت پر کار بند ہونے کا نام ہے۔اسی پر توکل کرو اور ہمیشہ پچھلے گناہوں کے بد نتائج سے بچنے کے واسطے دعاؤں میں مصروف رہو۔جمعہ کے دن کثرت درود اور درد دل سے درود پڑھنا اللہ کی جناب میں اکسیر کا کام کرتا ہے۔اللہ کو یاد کرو۔جتنا جتنا تم خدا کو یاد کرو گے اتنا ہی وہ بھی تم کو یاد کرے گا اور تمہاری دعاؤں کو قبول فرمائے گا۔فقط۔ا حکم جلد ۱۲ نمبر ۳۸ ----- ۱۱۴ جون ۱۹۰۸ء صفحه ۷-۸) ⭑-⭑-⭑-⭑