خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 18 of 703

خطبات نور — Page 18

18 دوم۔وہ ہادی اجنبی نہ ہو۔کیونکہ ایک ناواقف انسان دور دراز ملک میں جا کر باوجود بدکار اور شریر ہونے کے بھی چند روز تصنع اور ریاکاری کے طور پر اپنے آپ کو نیک ظاہر کر سکتا ہے۔پس ہادی کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان لوگوں کا واقف ہو۔اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوی صاف ہے کہ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَاغَوَى (النجم: ٣) تیسری بات یہ ہے کہ ہادی یا امام یا مرشد اپنے بچے علوم کے مطابق عملد رآمد بھی کرتا ہو۔اوروں کو بتلاوے اور خود نہ کرے؟ پس اس امر کو حضور علیہ الصلوۃ و السلام کی نسبت فرمایا ہے مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَاغَوَی۔حضور کے عملدرآمد کا یہ حال ہے کہ جنابہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ایک لفظ میں سوانح عمری بیان فرما دی۔كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ (مسند احمد بن جنبل جلد 1 صفحه) یعنی آپ کے اعمال و افعال بالکل قرآن کریم ہی کے مطابق ہیں۔اللہ تعالیٰ مجھے اور سب احباب سامعین کو نیک رستہ پر چلاوے اور قرآن کریم کے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی طاقت اور ہدایت بخشے۔آمین۔(الحکم جلد ۳ نمبر ۱۴۔۔۔۔۔۔۱۹ر اپریل ۱۸۹۹ء صفحہ ۴۔۵) ⭑-⭑-⭑-⭑