خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 247 of 703

خطبات نور — Page 247

247 کر تو آپ نے عرض کیا رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ اسْتَلَكَ مَا لَيْسَ لِی بِهِ عِلْمٌ (هود: ۳۸)۔یہ نہیں کہا کہ میں نہیں کروں گا۔پھر میں یہ کہتا ہوں کہ وعدہ خلافی کا نتیجہ بطور عقوبت نفاق ہوتا ہے جیسا کہ آیت سے ظاہر ہے فَاعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا اَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُوهُ (التوبه (۷۷) پس ہم ایسی شرطوں سے ڈرتے ہیں۔پھر چونکہ ارادوں میں ناکامیاں اپنی ہی کمزوریوں اور بد عملیوں کی وجہ سے ہوتی ہیں اس لئے اس خطبہ میں ہے کہ نَسْتَغْفِرُہ اور پھر اخیر میں نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ انْفُسِنَا۔چونکہ تدبیر سے کام لے کر پھر اللہ پر توکل اور اپنا سب کچھ اللہ کے سپرد کر دینا چاہیئے اس لئے نُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ فرمایا۔الحکم جلد نمبر ۲۲ ---- ۲۴ / جون ۱۹۰۷ء صفحہ ۶)