خطبات نور — Page 246
کار جون کے ۱۹۰ء 246 خطبہ نکاح حضرت مولوی نور الدین صاحب نے مکرم مولوی غلام نبی صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا جو مولوی حبیب اللہ صاحب مدرس چینی گاڑہ کی بیٹی کے ساتھ ہوا۔خطبہ مسنونہ کے بعد آپ نے فرمایا:۔اس مسنونہ عجائبات و اغراض و منافع نکاح کا بیان ہے۔الحمد للہ کہہ کر عسر یسر ہر حالت میں خدا تعالٰی کی رضا پر سر تسلیم خم کرنے کا تہ دل سے اقرار ہے۔پھر چونکہ انسان میں ضعف ہے اور ذمہ داری اس کی بھاری، چنانچہ یہی نکاح کا معاملہ ہے۔کوئی ہزار کوشش کرے پھر بھی کئی مشکلات پیش آجاتی ہیں۔اپنی طرف سے لڑکا یا لڑکی اچھی تلاش کر کے پیوند کیا جاتا ہے مگر نتیجہ خلاف امید نکلتا ہے۔اس لئے اس مشکل کے حل کے لئے خدا سے مدد مانگی جاتی ہے۔اس کی توفیق سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔مہر میں کئی شرائط کی تو جاسکتی ہیں مگر ان کا پورا کرنا بھی خدا کے فضل سے ممکن ہے۔مثلا یہی ہمارے مولوی صاحب کی شرط بھی اگو یا بنظر حالات ظاہری کہا جا سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو گا) اسی قبیل سے ہے جس کے لئے خاص ذمہ داری نہیں ہو سکتی۔دیکھو جب نوح علیہ السلام کو کہا گیا کہ جس کا علم نہ ہو اس کی نسبت سوال مت