خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 93 of 703

خطبات نور — Page 93

93 اور پھر اس کی رگ جان کاٹ دیتے اور کوئی تم میں سے اس کو بچانہ سکتا۔کیسا صاف اور سچا معیار ہے کہ مفتری کی سزا ہلاکت ہے اور اسے کوئی مہلت نہیں دی جاتی۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی کیسی روشن دلیل اور ہر صادق مامور من اللہ کی شناخت کا کیسا خطا نہ کرنے والا معیار ہے۔مگر اس پر بھی نادان کہتے ہیں کہ نہیں۔مفتری کو مہلت مل جاتی ہے۔یہ آیت مکہ میں نازل ہوئی۔اب کیا مشکل ہے جو ہم اس زمانہ کو جو مفتری کے ہلاک ہونے اور راستباز کے راستباز ٹھہرائے جانے پر بطور معیار ہو سکتا ہے سمجھ لیں اس آیت کے نزول کا وقت صاف بتاتا ہے مگر اندھوں کو کون دکھا سکے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جبکہ جامع جمیع کمالات تھے آپ کی امت ان تمام برکات اور فیوض کی جامع ہے جو پہلی امتوں پر انفرادی طور پر ہوئے۔اور آپ کے اعداء ان تمام خسرانوں کے جامع جو پہلے نبیوں کے مخالفوں کے حصہ میں آئے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب سورۃ الشعراء میں ہر نبی کا قصہ بیان فرماتا ہے تو اس کے بعد فرماتا ہے إِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ (الشعراء:1) له غرض یہ آیت لو تقول والی ہر ایک مفتری اور صادق مامور من اللہ میں امتیاز کرنے والی اور صادق کی صداقت کا کامل معیار ہے۔لیکن اگر کوئی نادان یہ کہے کہ اس سے تاریخ کا پتہ کیونکہ لگائیں اور میعاد مقررہ کیونکر معلوم ہو ؟ میں کہتا ہوں ان امور کے لئے اسی قدر کافی ہے کہ یہ آیت مکی ہے۔اگر اس پر بھی کوئی یہ کہے کہ مکی اور مدنی آیتوں کا تفرقہ مشکلات میں ڈالتا ہے اور اصطلاحات میں اب تک بھی اختلافات چلا آتا ہے تو میں کہتا ہوں اس سے بھی ایک آسان تر راہ ہے اور وہ یہ ہے کہ تم اس آیت کو آخری آیت ہی تجویز کر لو۔پھر بھی تم کو مانا پڑے گا کہ تئیس برس تک خیر الرسل صلی اللہ علیہ و سلم کی صداقت ، عظمت و جبروت عزت وجاہت تائید و نصرت دشمن کے خسران کے لئے ایک فیصلہ کن امر ہے۔اب بتاؤ کہ کیا حجت باقی رہی؟ مکی مدنی کا فیصلہ نہ کرو۔اصطلاحات کے تفرقہ میں نہ پڑو۔اس تیکس سال کی عظیم الشان کامیابیوں کا کیا جواب دو گے۔پس بہر حال ماننا پڑے گا کہ اس قدر عرصہ دراز تک جو چوتھائی صدی تک پہنچتا ہے اللہ تعالیٰ مفتری کو مہلت نہیں دیتا۔ایک راستباز کی صداقت کا پتہ اس کے چہرہ سے اس کے چال چلن سے اس کی تعلیم سے ان اعتراضوں سے، جو اس پر کئے جاتے ہیں، اس کے ملنے والوں سے لگ سکتا ہے۔لیکن اگر کوئی نادان ان امور سے پتہ نہ لگا سکے تو آخر تئیس سال کی کافی مہلت اور اس کی تائیدیں اور نفرتیں ، اس کی سچائی پر مہر کر دیتی ہیں۔میں جب اپنے زمانہ کے راستباز کے مخالفوں اور حضرت نوح علیہ السلام کے مخالفوں کے حالات پر غور کرتا ہوں تو مجھے اس زمانہ