خطبة اِلہامِیّة

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 185 of 265

خطبة اِلہامِیّة — Page 185

خطبة الهاميه ۱۸۵ اردو ترجمہ وَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ إِحْدَى الْمَصَائِبِ يُكَذَّبُ مِثْلِى بِالْهَوَى وَيُكَفَّرُ اور اسلام پر منجملہ مصائب کے یہ بھی ایک مصیبت ہے کہ میرے جیسے آدمی کی تکذیب اور تکفیر نفس پرستی سے کی جارہی ہے۔فَأَقْسَمْتُ بِاللَّهِ الَّذِى جَلَّ شَانُهُ عَلَى أَنَّهُ يُخْزِي الْعِدَا وَ أَعَزَّرُ اور میں نے اللہ کی قسم کھائی ہے جس کی شان بلند ہے اس بات پر کہ وہ دشمنوں کو رسوا کرے گا اور مجھے عظمت دی جائے گی۔وَلِلْغَيِّ اثَارٌ وَلِلرُّشْدِ مِثْلُهَا فَقُومُوا لِتَفْتِيشِ الْعَلَامَاتِ وَانْظُرُوا اور گمراہی کی کچھ علامات ہیں اور ہدایت کی بھی اسی کی طرح کچھ علامات ہیں۔سو تم علامات کی تلاش کے لئے اٹھو اور غور کرو۔تَظُنُّونَ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا بِمَكْرٍ وَ بَعْضُ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ مُنْكَرُ تم یہ گمان کر رہے ہو کہ میں نے مکر سے عمداً جھوٹا قول باندھ لیا ہے حالانکہ بعض گمان گناہ اور مکروہ ہوتے ہیں۔وَكَيْفَ وَإِنَّ اللَّهَ أَبْدَى بَرَائَتِي وَجَاءَ بِايَاتٍ تَلُوحُ وَتَظْهَرُ اور یہ کیونکر ہو سکتا ہے جب کہ خدا نے میری براءت ظاہر کر دی ہے اور وہ ایسے نشان لے آیا ہے جو نمایاں اور ظاہر ہورہے ہیں۔وَيَأْتِيكَ وَعْدُ اللَّهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تُحَدُّ وَ تُبْصِرُ اور تیرے پاس خدا کا وعدہ اس طرح آجائے گا کہ تو دیکھ نہیں رہا ہوگا۔سو اس کو وہی آنکھ پہچانے گی جو تیز ہوتی ہے اور خوب دیکھتی ہے۔وَلَيْسَ لِعَضُبِ الْحَقِّ فِى الدَّهْرِ كَاسِرًا وَمَنْ قَامَ لِلتَّكْسِيرِ بُخْلًا فَيُكْسَرُ اور حق کی تلوار کو زمانے میں کوئی توڑنے والا نہیں اور جو بخل سے توڑنے کے لئے کھڑا ہو گا وہ خود توڑ دیا جائے گا۔