خطبة اِلہامِیّة

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 184 of 265

خطبة اِلہامِیّة — Page 184

خطبة الهاميه ۱۸۴ اردو ترجمہ حَفَرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلى فَصَارَ فُؤَادِى مِثْلَ نَهْرٍ تُفَجَّرُ میں نے خدا داد طاقت سے نفس کے پہاڑوں کو کھودا ہے پس میرا دل نہر کی طرح ہو گیا ہے جو جاری کی جاتی ہے۔وَأُعْطِيتُ رُعْبًا عِنْدَ صَمْتِي مِنَ السَّمَا وَقَوْلِى سِنَانٌ اَوْ حُسَامٌ مُّشَهرُ اور اپنی خاموشی کے وقت مجھے آسمان سے رعب عطا کیا گیا ہے اور میر اقول نیز با شمشیر برہنہ ہے۔فَهَذَا هُوَ الْأَمْرُ الَّذِي سَرَّ مَالِكِي وَاَرْسَلَنِي صِدْقًا وَّ حَقًّا فَانْذِرُ پس یہ وہ امر ہے جس نے میرے مالک کو خوش کیا اور اس نے مجھے حق و صداقت دے کر بھیجا تا کہ میں انذار کروں۔إِذَا كَذَّبَتْنِي زُمَرُ أَعْدَاءِ مِلَّتِي فَقُلْتُ احْسَأُوُا إِنَّ الْخَفَايَا سَتَظْهَرُ جب میرے دین کے دشمنوں کے گروہوں نے میری تکذیب کی تو میں نے کہہ دیا’ دور ہو جاؤ۔پوشیدہ باتیں عنقریب ظاہر ہو جائیں گی۔فَرِيقٌ مِّنَ الْأَحْرَارِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ مِّنَ الْأَشْرَارِ ذَوُا وَانْكَرُوا شریفوں کا گروہ میرا انکار نہیں کرتا اور اشرار کے گروہ نے مجھے ایذا دی ہے اور میرا انکار کیا ہے۔وَقَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ أَمْرٍ أَرَدْتُهُ فَأَيَّدَنِي رَبِّي فَفَرُّوا وَأَدْبَرُوا اور انہوں نے ہر کام میں جس کا میں نے ارادہ کیا مزاحمت کی تو میرے رب نے میری تائید کی۔سو وہ بھاگ گئے اور پیٹھ پھیر گئے۔وَكَيْفَ عَصَوا وَاللَّهِ لَمْ يُدْرَ سِرُّهَا وَكَانَ سَنَا صِدْقِي مِنَ الشَّمْسِ أَظْهَرُ اللہ کی قسم! اس کا بھید سمجھ نہیں آیا کہ انہوں نے کیسے نافرمانی کی حالانکہ میری سچائی کی روشنی سورج سے بھی زیادہ واضح تھی۔(۲۰۳) لَزِمُتُ اصْطِبَارًا عِنْدَ جَوْرِ لِتَامِهِمْ وَكَانَ الْأَقَارِبُ كَالْعَقَارِبِ تَأْبُرُ ان میں سے کمینوں کے ظلم کے وقت میں نے صبر اختیار کرلیا اور میرے قریبی رشتہ دار بھی بچھوؤں کی طرح ڈنگ ماررہے تھے۔