دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 85 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 85

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 85 فسادات کا آغاز جیسا کہ اس صورتِ حال میں ہونا ہی تھا چند دنوں میں ہی، منظم طریق پر پورے ملک میں فسادات کی آگ بھڑ کا دی گئی بلکہ اسی روز ہی مولویوں نے پورے ملک میں فسادات کی آگ بھڑ کانے کی کوششیں شروع کر دیں۔یہ ناخوشگوار واقعہ تو بہر حال ہو اتھا اور جیسا کہ ہم بعد میں اس سلسلہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث " کے ارشادات پیش کریں گے۔اس واقعہ کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا تھا اور ایک منظم طریق کے ذریعہ اس کی تشہیر کی جارہی تھی اور اس کو بنیاد بنا کر پورے ملک میں فسادات بر پاکئے جارہے تھے۔یہ حقیقت ہے کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔کسی مضروب کی بڑی نہیں ٹوٹی تھی۔کسی مضروب کی چوٹ کو قانون کی رو سے Grievous injury نہیں کہا جاسکتا تھا لیکن فسادات کو ہوا دینے کے لئے ایک طرف تو بعض اخبارات اور جرائد لکھ رہے تھے کہ نشتر میڈیکل کالج کے کئی طلباء کی حالت نازک تھی اور دوسری طرف یہی جرائد لکھ رہے تھے کہ جب یہ طلباء لائلپور پہنچے تو ان کو پلیٹ فارم پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔اور سرکاری اہلکاروں نے انہیں کہا کہ وہ لائلپور کے ہسپتال میں آکر علاج کروا سکتے ہیں تو ان طلباء نے کہا کہ وہ ملتان میں اپنے ہسپتال جا کر علاج کرائیں گے(5)۔یہ کہنے والے طب کے پیشہ سے منسلک تھے اور یقینا جانتے تھے کہ شدید زخمی کے لیے علاج میں چار گھنٹے بلکہ اس سے بھی زیادہ کی یہ تاخیر جان لیوا بھی ہو سکتی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے لائلپور کے ہسپتال میں علاج کے لیے جانا پسند نہیں کیا حالانکہ یہ ہسپتال ریلوے سٹیشن کے بالکل قریب واقع ہے۔اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ان طلباء میں سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں تھا۔ان میں سے علاج کے لیے کوئی لائلپور کے ہسپتال تو نہیں گیا لیکن اسی وقت ان میں سے کچھ زخمی طلباء لائلپور کے تعلیمی اداروں میں پہنچ گئے اور وہاں طلباء کو جلوس نکالنے پر آمادہ کرنا شروع کر دیا۔اخبارات اور رسائل میں جو خبریں آرہی تھیں ان میں بھی عجیب تضاد پایا جا رہا تھا۔مثلاً جماعت کے اشد مخالف جریدے چٹان نے جو خبر شائع کی اس میں لکھا کہ ربوہ سٹیشن پر پانچ چھ سو گرانڈیل قادیانیوں نے نشتر کالج کے طلباء پر حملہ کیا۔بلکہ اپنی سرخی میں لکھا کہ ” نشتر میڈیکل کالج کے ایک سو طلباء پر ربوہ میں قادیانی کتوں کا حملہ (5)‘۔دوسری طرف اخبار