دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 536 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 536

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 536 کند ذہن کیوں نہ ہو یہ الزام کیسے لگا سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نعوذ باللہ آپ پر فضیلت کا دعویٰ کیا تھا۔اس الزام کو لگانے کے لئے انہوں نے یہ طریق کار اختیار کیا کہ پہلے اپنی طرف سے روحانی خزائن جلد 22 کے صفحہ 154 سے ایک عبارت پیش کی لیکن اس صفحہ پر یہ معین عبارت موجود نہیں ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کا ایک فارسی شعر پڑھ کر اس کا غلط ترجمہ پیش کیا۔وہ شعر یہ تھا:۔انبیاء گرچه بوده اند بسے من بعرفان نه کمترم ز کسے اس کا ترجمہ اٹارنی جنرل صاحب نے انگریزی میں پیش کیا "I am better and superior to all the prophets who have come" یعنی میں تمام انبیاء سے بہتر اور افضل ہوں 66 یہ ایک شرمناک حرکت تھی۔وہ بخوبی جانتے تھے کہ ممبران کی بھاری اکثریت فارسی کی معمولی شد بد بھی نہیں رکھتی۔بیٹی بختیار صاحب غلط ترجمہ پیش کر کے اپنے مردہ دلائل میں جان ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔اس شعر کا ترجمہ یہ ہے اگرچہ انبیاء بہت سے ہوئے ہیں مگر میں معرفت الہی میں کسی سے کم نہیں ہوں“ اور یہاں پر نعوذ باللہ آنحضرت صلی المی یو م پر کسی فضیلت کا کوئی سوال ہی نہیں اُٹھ سکتا کیونکہ اگلے شعر میں آنحضرت صلی السلام کے متعلق فرمایا ہے:۔شده رنگین بر رنگ یار حسین یعنی میں اس حسین محبوب کے رنگ میں رنگین ہوں کہاں پر فضیلت کا دعویٰ ہے ؟ ان اشعار میں تو یہ کہا گیا ہے کہ حضرت محمد مصطفے صلی الیکم میرے محبوب ہیں اور ان کے رنگ میں رنگین ہونے سے بھی مجھے قرب الہی کا یہ مقام ملا ہے۔جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہونی چاہیئے۔