دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 458
458 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری انتقال ہوا تو علامہ اقبال نے ان کا پورے 110 اشعار کا مرثیہ لکھا اور ماتمی جلسہ میں پڑھ کر سنایا۔اس کے چند اشعار ملاحظہ ہوں میت اٹھی سے شاہ کی تعظیم کے لئے اقبال ! اُڑ کے خاک سر راہ گزار ہو آئی ادھر نشاط اُدھر غم بھی آگیا کل عید تھی تو آج محرم بھی آگیا کہتے ہیں آج عید ہوئی ہے ہوا کرے اس عید سے تو موت ہی آئے خدا کرے اے ہند تیرے چاہنے والی گزر گئی غم میں تیرے کر اپنے والی گزر گئی ہو ممات میں حیات ، ممات اسکا نام ہے صدقے ہو جس پر خضر وفات اس کا نام ہے ہلتا ہے جس سے عرش یہ رونا اسی کا ہے زینت تھی جس سے تجھ کو یہ جنازہ اسی کا ہے جب یہ دردناک مرشیہ شائع ہوا تو اس کے سرورق پر یہ لکھا تھا