دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 453
453 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری (The Indian Muslims, compiled by Shan Muhammad, printed by Meenakshi Prakashan, vol۔3 p 236) عطیہ آخر اس دور میں ہندوستان کے مسلمان بقول ظفر علی خان صاحب کے برطانوی حکومت کو خداوندی کیوں سمجھ رہے تھے ، یہ جاننے کے لئے ہم آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے اجلاس کا جائزہ لیتے ہیں جو کہ دسمبر 1906 میں یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں منعقد ہوا۔اس کے خطبہ صدارت کا ایک ملاحظہ ہو: The Mussalmans cannot find better and surer means than to congregate under the banner of Great Britian and to devote their lives and property in its protection۔I must confess gentlemen, that we shall not be loyal to the Government for any unselfish reasons; but that it is through regard for our own lives and property, and our own honour and religion that we are impelled to be faithfull to the Government۔(Foundations of Pakistan, by Sharifuddin Pirzada, Vol 1 published by Quad e Azam University p 4) یعنی مسلمانوں کے پاس اس سے بہتر اور یقینی راستہ اور کوئی نہیں ہے کہ وہ برطانیہ عظمیٰ کے پرچم کے نیچے جمع ہو جائیں اور اپنی زندگیاں اور اپنی جائیدادیں اس کی حفاظت کے لئے وقف رکھیں۔میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہمارا ایسا کرنا خود غرضی سے خالی نہ ہو گا۔خود ہماری جانوں اور املاک کے لئے ہماری عزت اور مذہب کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم گورنمنٹ کے وفادار رہیں۔