دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 449 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 449

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 449 قابلیت پیدا ہو جائے۔پھر تبلیغ بیج ڈال کر آبپاشی کرتی ہے تاکہ وہ پھل حاصل ہو جو اس باغبانی کا مقصود حقیقی ہے۔66 ( الجہاد فی الاسلام۔مصنفہ ابوالاعلیٰ مودودی۔ناشر ادارہ ترجمان القرآن دسمبر 2007۔ص174-175) مودودی صاحب یہ خوفناک عقیدہ پیش کر رہے ہیں کہ کسی کو تبلیغ کرنے سے قبل اس پر تلوار چلانا ضروری ہے تاکہ زمین خوب نرم ہو جائے پھر تبلیغ کچھ فائدہ دے گی ورنہ تبلیغ کا بیج ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔اسی قسم کے خیالات نے دشمنان اسلام کو موقع دیا ہے کہ وہ اسلام کی امن پسند تعلیمات پر حملہ کر سکیں ورنہ ان خیالات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔یہ اعتراض بار بار ہوا تھا اور اب بھی ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس وقت ہندوستان کی انگریز حکومت کی اطاعت کرنے اور قانون کی پیروی کرنے کا ارشاد کیوں فرمایا۔اٹارنی جنرل صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا:۔" مجھے اس پر تعجب ہوا کہ اسلام کا یہ بھی حصہ ہے کہ انگریز کی اطاعت کرنا۔" اس پر حضور نے فرمایا:۔اسلام کا بہ حصہ ہے کہ عادل حاکم کی خواہ وہ غیر مسلم ہو اور مذہب میں دخل نہ دے اطاعت کی جائے۔“ پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ اس وقت کے باقی مسلمان فرقوں اور سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں کا اور مسلمانوں کا بالعموم کیا موقف تھا۔کیا وہ اس وقت یہ سمجھتے تھے کہ ہندوستان کی انگریز حکومت سے بغاوت کرنا ان کے مفاد میں ہے یا وہ یہ سمجھتے تھے کہ اس حکومت سے تعاون کرنا اور قانون کی حدود میں رہنا ان کے مفادات