دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 422
422 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری Partition of the Punjab 1947, Vol 1, published by Sang-e-Meel Publications کے صفحہ 428 تا 469 پر ملاحظہ کیا جا ملاحظہ کیا جا سکتا ہے)۔حقیقت یہ ہے کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے بعد اس کمیشن کے روبرو پاکستان کے حق میں سب سے طویل میمورنڈم جماعتِ احمدیہ کی طرف سے ہی جمع کروایا گیا تھا۔4۔قادیان تحصیل بٹالہ میں شامل تھا۔پنجاب کے باؤنڈری کمیشن میں ایک میمورنڈم مسلم لیگ بٹالہ کی طرف سے بھی جمع کرایا گیا تھا۔اس میمورنڈم میں لکھا تھا: If religious places and shrines are to be considered, Qadian town situated in the jurisdiction of Batala Sadar Police Station, requires special attention۔Among the Mussalmans, the Ahmadis acclaim the late Mirza Ghulam Ahmad as a prophet۔This prophet was born and bred up, lived and died and was buried here۔Qadian is the very cradle of Ahmadi faith, it grew and blossomed here and every particle of this earth is linked with its history۔And the Qadianis have declared in unequivocal- terms in favour of Pakistan۔The Partition of The Punjab 1947, Vol 1, published by Sang-e- Meel ) (Publications۔478 ترجمہ: اگر مقدس مقامات اور عمارات کو زیر غور لایا جا رہا ہے تو قادیان بٹالہ صدر پولیس سٹیشن کے علاقہ میں واقع ہے اور خاص توجہ کا تقاضا کرتا ہے۔مسلمانوں میں سے احمدیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ مرحوم مرزا غلام احمد نبی تھے۔نبی یہاں پر پیدا ہوئے، بڑے ہوئے، یہیں پر زندگی گزاری اور یہیں پر ان کا انتقال ہوا اور یہیں