دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 373 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 373

373 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری تھا کہ میں ایسا Solution دوں گا اور خاموش ہو جاؤ۔انہوں نے پارلیمنٹ کی ایک House meeting in private sitting ، پرائیویٹ سٹنگ private sitting اسے کہتے ہیں جہاں جو پارلیمنٹ کا ممبر نہ ہو اسے بھی بلایا جا سکے۔اور وہاں پر ناصر احمد صاحب اور طاہر احمد صاحب گئے۔بیٹی بختیار صاحب نے ان سے سوالات کئے۔ایک سوال کے جواب میں بیٹی بختیار نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ جو احمدی نہیں ہیں مسلمان، انہیں مسلمان سمجھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔“ سلطان: آپ اس موقع پر موجود تھے؟ مبشر حسن صاحب: ”میں موجود تھا۔اُس فقرے پر جب یہ فقرہ انہوں نے کہا کہ ہم باقیوں کو مسلمان نہیں سمجھتے۔تو سارے ہاؤس میں او او او۔اس طرح کی آوازیں بلند ہوئیں۔اچھا جی اے سانوں مسلمان نہیں سمجھدے۔That turned the vote اس چیز نے ووٹ کو تبدیل کر دیا۔“ جو بات ڈاکٹر صاحب نے بیان فرمائی ہے وہ پوری کارروائی میں نہیں پائی جاتی۔جو جواب ہم نے لفظ بلفظ نقل کر دیا ہے اس جملہ میں تو اس الزام کی تردید پائی جاتی ہے۔اس میں تو غیر احمدیوں کو ملت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والا بیان کیا گیا۔اور جب ہم نے قومی اسمبلی کے سپیکر صاحبزادہ فاروق علی خان صاحب سے انٹرویو کیا تو ان کا کہنا یہ تھا کہ اٹارنی جنرل صاحب نے یہ سوال پوچھا تھا کہ آپ بھی مسلمان ہیں ہم بھی مسلمان ہیں۔آپ بھی اللہ اور رسول کو مانتے ہیں۔ہم بھی اللہ اور رسول کو مانتے ہیں لیکن یہ بتائیں آپ کہ آپ اپنے آپ کو راسخ العقیدہ مسلمان سمجھتے ہیں اور باقی جو مسلمان ہیں آپ ان کو بھی راسخ العقیدہ مسلمان سمجھتے ہیں کہ نہیں؟ صاحبزادہ