دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 217 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 217

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 217 دو پس جس نے دیدہ دانستہ مرزائی کے جنازہ کی نماز پڑھی ہے اس کو علانیہ تو بہ کرنی چاہئیے اور مناسب ہے کہ وہ اپنا تجدید نکاح کرے۔۔۔66 فتویٰ شریعت لاثانی بر عقائد نبوت قادیانی ، براہمن سٹیم پریس ، ص19) حیرت ہے کہ جن مسالک کی طرف سے یہ فتوے دیئے گئے ہوں ،وہ احمدیوں پر اعتراض کریں کہ احمدی ان کے بالغ یا نابالغ افراد کی نماز جنازہ کیوں نہیں پڑھتے؟ ہر ذی ہوش اس اعتراض کو خلاف عقل قرار دے گا۔یہاں ذرا رک کر ایک اور پہلو سے اس الزام کا جائزہ لیتے ہیں کہ احمدی غیر احمدیوں کا جنازہ نہیں پڑھتے۔بعض فرقے ایسے بھی ہیں کہ جو یہ تو کہتے ہیں کہ اپنے مذہبی مخالف کا جنازہ تو پڑھ لو مگر کس طرح؟ یہ بات تو واضح ہے کہ کوئی بھی فرقہ غیر مسلم کا جنازہ نہیں پڑھتا۔اس لئے نیچے درج کئے گئے حوالے کا اطلاق اس مسلمان کی نماز جنازہ پر ہی ہو سے وابستہ نہ ہو۔چنانچہ شیعہ فقہ کی کتاب فروع کافی کی جو اس فرقہ سے وابستہ نہ ہو۔چنانچہ ہے کتاب الجنائز میں لکھا ہے کہ علی بن ابراہیم سے روایت ہے کہ اگر حق سے انکار کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھو تو یہ دعا کرو سکتا ”اگر وہ حق سے انکار کرنے والا ہے تو اس کے لئے کہہ کہ اے اللہ اس کے پیٹ کو آگ سے بھر دے اور اس کی قبر کو بھی اور اس پر سانپ اور بچھو مسلط کر دے اور یہ ابو جعفر نے بنوامیہ کی ایک بد کار عورت کے لئے کہا جس کی نماز جنازہ اس کے باپ نے ادا کی اور یہ بھی کہا کہ شیطان کو اس کا ساتھی بنا دے۔محمد بن مسلم