دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 205
205 وو دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری سة حضور اکرم صلی الم نے فرمایا ہے کہ اصلی دجال سے پہلے تیس دجال اور پیدا ہوں گے جو اس اس دجالِ اصلی کا راستہ صاف کریں گے۔میری سمجھ میں ان تیس دجالوں میں سے ایک مودودی ہیں۔66 (حق پرست علماء کی مودودیت سے ناراضگی کے اسباب ، ص 97 مرتبہ مولانا احمد علی بار اؤل، ناشر نوائے پاکستان لاہور ) تو اگر یہ اصول تسلیم کیا جائے کہ جس فرقہ کی تحریر میں دوسرے فرقہ یا کسی گروہ کے متعلق کفر کا فتویٰ موجود ہے تو اسے آئین میں ترمیم کر کے قانونی طور پر غیر مسلم قرار دینا چاہئے تو پھر اس زد سے کوئی فرقہ نہیں بچ سکے گا۔اور پاکستان کے آئین کے مطابق یہاں پر صرف غیر مسلم اکثریت ہی بس رہی ہو گی۔