دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 9
دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری سے وہاں پر جماعت احمدیہ کی ہونے والی ترقی نمایاں ہو کر سب کے سامنے آگئی۔اور اس موقع پر حضور نے مجلس نصرت جہاں کے آغاز کا اعلان بھی فرمایا۔مغربی افریقہ سے واپسی پر حضور نے 10 / اگست 1970ء کو ربوہ میں احمدی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے احباب جماعت کو مطلع فرمایا کہ جماعت کی ترقی دیکھتے ہوئے اب مخالفین ایک نئی سازش تیار کر رہے ہیں۔حضور نے اس موقع پر فرمایا: ”ہماری اس سکیم کا اس وقت تک جو مخالفانہ ردِ عمل ہوا ہے وہ بہت دلچسپ ہے اور آپ سن کر خوش ہوں گے اس وقت میری ایک Source سے یہ رپورٹ ہے۔البتہ کئی طرف سے رپورٹ آئے تو میں اسے پختہ سمجھتا ہوں بہر حال ایک Source کی رپورٹ یہ ہے کہ جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ نے یہ ریزولیشن پاس کیا ہے کہ ویسٹ افریقہ میں احمدیت اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ وہاں ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس واسطے پاکستان میں ان کو کچل دو تاکہ وہاں کی سرگرمیوں پر اس کا اثر پڑے اور جماعت کمزور ہو جائے۔بالفاظ دیگر جو ہمارا حملہ وہاں عیسائیت اور شرک کے خلاف ہے اسے کمزور کرنے کے لیے لوگ یہاں سکیم سوچ رہے ہیں۔ویسے وہ تلوار اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کسی مخالف کو نہیں دی جو جماعت کی گردن کو کاٹ سکے۔66 لیکن ابھی جماعت احمدیہ کے خلاف ایک اور فسادات شروع کرنے سے قبل مخالفین کو ایک اور ناکامی کامنہ دیکھنا تھا۔