غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم — Page 85
85 و هرم لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ نَصَرَ عَبْدَهُ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ اے لوگوں! خدا ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔اس نے فتح کے جو وعدے اس عاجز بندے سے کئے تھے وہ آج پورے کر دکھائے ہیں اور اس خدائے وحدہ لا شریک نے اپنے اس کمزور بندے کی مدد کر کے اس کے مقابل پر تمام جتھوں کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔آج تمام گذشتہ ترجیحات اور مفاخر اور تمام انتقام اور خون بہا میرے قدموں کے نیچے ہیں۔میں ان سب کو کالعدم قرار دیتا ہوں۔اے قوم قریش! اللہ تعالیٰ نے جاہلیت کا غرور اور نام و نسب کی بڑائی ختم کر دی ہے۔تمام لوگ آدم کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے بنا تھا۔پھر آپ نے یہ آیت پڑھی بايُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنثى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُم کہ اے لوگو! میں نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے قبیلے اور خاندان بنائے تاکہ آپ اس میں ایک دوسرے کی پہچان کرو۔یقینا خدا کے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔پھر آپ نے فرمایا۔اے سکے والو! اب تم خود ہی بتاؤ میں تمہارے ساتھ کیا سلوک کروں۔یہاں اک ذرا ٹھہریئے اور دیکھئے آپ کن لوگوں سے مخاطب تھے ؟ ان خون کے پیاسوں سے جن کے ہاتھ گزشتہ میں سال سے مسلمانوں کے خون سے آلودہ تھے۔ہاں! مسلمان غلاموں کو مکہ کی گلیوں میں گھسیٹنے والے مسلمان عورتوں کو بیدردی سے ہلاک کرنے والے مسلمانوں کو اپنے گھروں سے نکالنے والے اور خود ہمارے آقا و مولا کو تین سال تک ایک گھاٹی میں قید کر کے اذیتیں دینے والے! لیکن جب ان سے