خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 60 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 60

خاتون صالح 60 صاحبہ آگے نکل گئیں تو والدہ صاحبہ نے اپنی قطار ساتھ ملالی۔والدہ صاحبہ کے اس عمل سے تنظیم کے ساتھ ساتھ جذبہ احترام اور محبت کے مظاہرہ کا اظہار بھی ہوتا ہے جسے وہ مقدم سمجھتی تھیں کیونکہ حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی صاحبزادی ہیں اور جس بابرکت وجود کو خدا نے خلائق کی ہدایت کے لئے چنا تھا اس وجود کے باغ کا ثمر ہیں اور اپنی ظاہری اور باطنی خوبیوں کے ساتھ آج بھی وہ قابل تقلید نمونہ کی مظہر ہیں۔اللہ تعالی انہیں لمبی صحت والی زندگی سے نوازے۔آمین سو یہ تھے والدہ صاحبہ اور اس وقت کے ہمعصروں کے روز و شب اور گزر اوقات جو محبت و احترام اور اطاعت کے لبادے اوڑھے نظر آتے تھے کام ہی کام آرام بالکل نہیں۔محبت ہی محبت نفرت کسی سے نہیں۔یہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مضبوط نظر آتے تھے۔اس ماحول کے پروردہ جن کی اولادیں آج بھی وہ وقت اور نظارے یاد کر کے نہ صرف محظوظ ہوتی ہیں اور فخر محسوس کرتی ہیں بلکہ وہ یادیں انہیں آئندہ نسلوں کے لئے اپنا عملی نمونہ پیش کرنے کی تحریک کرتی ہیں اور اپنے بزرگوں کے خدمت دین سے سرشار جذبات اور مصروفیات کو صفحہ قرطاس پر بکھیرنے کا مقصد یہی ہے کہ آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ کا کام دیں۔کن کن افراد کا تذکرہ ہو۔حضرت ام طاہر احمد صاحبہ کو دیکھا کہ لجنات کے دوروں پر رواں دواں حضرت آپا صالحہ بیگم صاحبہ بیگم حضرت میر محمد اسحق صاحب کو دیکھا کہ تعلیم القرآن - درس تدریس کے لا ہو