خُوبصورت یادیں — Page 59
خاتون صالحہ 59 لجنہ اماء اللہ لاہور تھا اور مستورات کی آمد چاروں طرف شعاؤں کی طرح پھیلی ہوئی تھی۔یہ تنظیم الیکشن کے دن لوگوں کو دعوت نظارہ دے رہی تھی۔جو قابل صد ستائش ہی نہیں بلکہ بہت بڑی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی اور چوہدری فتح محمد سیال صاحب اسمبلی کے ممبر منتخب ہو گئے۔الحمد للہ یہ ایک جماعتی کامیابی تھی جس کے لئے اللہ تعالی نے اپنے فضل سے اسباب مہیا فرما دیئے۔اس وقت یہ تنظیم کا نظارہ دیکھتے ہوئے حضور کا یہ الہام بھی یاد آنے لگا۔ہے اگر پچاس فیصد عورتوں کی اصلاح ہو جائے تو ہماری کامیابی یقینی والدہ صاحبہ اپنے ایک عمل کا ذکر بھی بے حد خوشی سے کیا کرتی تھیں جس کا تعلق تنظیم کے علاوہ جذبہ احترام سے تھا۔والدہ صاحبہ فرماتی تھیں کہ جب وہ محلہ دار الفضل سے اپنے حلقہ کی ممبرات کو قطار دار لئے ہوئے اور ہاتھ میں جھنڈا لئے ہوئے الیکشن سینٹر کی طرف جارہی تھیں تو "ریتی چھلہ " کے قریب انہوں نے دیکھا کہ حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ بیگم حضرت مرزا منصور احمد صاحب اپنی ممبرات کی قطار کے آگے آگے جھنڈا لئے تشریف لا رہی ہیں۔جب وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب پہنچیں تو والدہ صاحبہ نے بلند آواز سے اور ہاتھ کے اشارے سے اپنی مستورات کو رک جانے کے لئے کہا تا صاحبزادی صاحبہ اپنی قطار کو آگے لیکر نکل جائیں تو ان کے ہمراہ بعد میں اپنی قطار کو ملا کر چلیں۔یہ دو حصہ ایک ہی حلقہ کے تھے جو بڑا حلقہ ہونے کی وجہ۔سے دو حصوں میں تقسیم کیا ہوا تھا۔چنانچہ جب صاحبزادی