خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 35 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 35

35 ثناء اللہ لاہور ہم جب ۴ میکلوڈ روڈ لاہور سے وسطی کینٹ لاہور میں شفٹ ہوئے تو اس وقت لجنہ قائم نہ تھی۔البتہ شمالی حصہ میں قائم تھی۔چنانچہ والدہ صاحبہ سے میں نے اس وسطی جگہ میں بھی لجنہ قائم کرنے کے خیال کا اظہار کیا تو والدہ صاحبہ فوراً فرمانے لگیں کہ یہ بہت اچھا خیال ہے جلدی اس کے قیام کا بندوبست کرو۔تاکہ ہم حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے اس کا افتتاح کروائیں جو جلد ہی لاہور سے ربوہ شفٹ ہونے والی تھیں۔چنانچہ خاکسارہ نے اس وقت کے امیر جماعت چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بیرسٹر ایٹ لاء (جو کہ کینٹ میں ہی رہائش پذیر تھے) کی خدمت میں لکھ کر عرض کیا کہ وسطی چھاؤنی میں لجنہ کے قیام کا فلاں دن ارادہ ہے اور آپ کی اجازت اور تعاون کی بھی ضرورت ہے اگر آپ اس حلقہ چھاؤنی کے گھروں میں بذریعہ خدام اطلاع پہنچا سکیں تو مہربانی ہوگی۔چنانچہ آپ نے بذریعہ خدام ۲۴ گھنٹوں کے اندر گھر میں اطلاع کروا کر خاکسارہ کو لکھ کر جواب بھیجا کہ اطلاع لجنہ کے قیام کے سلسلہ میں بھجوادی گئی ہے۔انشاء اللہ وقت مقررہ پر مستورات آپ کی کو ٹھی ۵۹ بنارس روڈ پہنچ جائیں گی۔نیز خوشی کا اظہار بھی کیا۔چنانچہ یہ اطلاع ملتے ہی والدہ صاحبہ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی خدمت میں حاضر ہو ئیں اور ان سے حلقہ کی لجنہ کے افتتاح کے لئے تشریف لانے کی درخواست کی۔حضرت آپا جان نواب مبارکہ بیگم صاحبہ فراخ دلی سے درخواست قبول فرماتے ہوئے گھر تشریف لائیں جہاں پر لجنہ کے نئے حلقہ کے افتتاح کا انتظام کیا گیا تھا۔اور افتتاح کی تقریب کے بعد