خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 738 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 738

خطابات شوری جلد سوم ۷۳۸ مشاورت ۱۹۶۰ء اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی۔دُعا کے بعد حضور نے فرمایا : - دوست یہ بھی دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے قادیان کا رستہ کھولے اور ہماری وو مشکلات کو دُور کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا بخشے جو ہو گا ایک دن محبوب میرا کروں گا دور اس مه سے اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا سودُعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ عالم کو پھیرنے کے سامان پیدا کرے اور احمدیت کو ترقی اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور نے دوستوں سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے فرمایا : - اب شوری کی کارروائی چونکہ ختم ہو چکی ہے اس لئے میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ان فیصلوں کے مطابق جو اس وقت کئے گئے ہیں صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی مالی حالت کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔تقویٰ کے حصول کی کوشش کرو تبلیغ پر زور دینا چاہئے اور نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرنی چاہئے۔حقیقت یہ ہے کہ تقویٰ کے بغیر انسان کا کوئی عمل اُسے اللہ تعالیٰ کا مقرب نہیں بنا سکتا۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر نماز میں بلکہ نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا مانگنے کی ہدایت فرمائی ہے کہ اهدنا الصراط المُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الّذينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی الہام ہے کہ ہر ایک نیکی کی جڑ اتقاء ہے اگر جڑ رہی سب رہا ہے پس دوستوں کو اپنے اندر تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور بار بار قادیان