خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 723
خطابات شوری جلد سوم ۷۲۳ مجلس مشاورت ۱۹۵۸ء فارسی زبان میں کون کون سی کتابیں ہیں اور کون کون سی شائع ہونی ضروری ہیں تا کہ تبلیغ کو وسیع کیا جا سکے۔پاکستان میں اُردو اور بنگالی دو اہم زبانیں ہیں اور پاکستان سے باہر عربی، فارسی اور انگریزی اہم زبانیں ہیں۔اسی طرح نظارت علیا ہر تین ماہ کے بعد نظارت اصلاح وارشاد کے شائع کردہ لٹریچر کی پڑتال کیا کرے اور دیکھا کرے کہ وہ مناسب طور پر تقسیم ہوا ہے یا نہیں۔“ چند ممبران کے اظہارِ خیال کے بعد حضور نے مزید فرمایا : - لٹریچر کی وقت رفع کرنے کیلئے میرے نزدیک نظارت اصلاح وارشاد میں ایک مصنف ہونا چاہئے جو سارا مہینہ کتابیں اور اخبارات پڑھتا رہے اور ضروری اشتہارات اور پمفلٹ وغیرہ لکھتا رہے مگر لٹریچر ہمیشہ ستا دینا چاہئے۔ٹمس صاحب یہ بات نوٹ کر لیں کہ آئندہ کوئی کتاب آٹھ آنہ فی سو صفحہ سے زیادہ قیمت پر نہ بیچی جائے۔اگر آٹھ آنے فی سوصفحہ کے لحاظ سے کتابیں فروخت کی جائیں تو ساری جماعتیں کتابیں خرید سکتی ہیں۔“ اس موقع پر حضور نے اعلان فرمایا کہ اصلاح وارشاد والے کہتے ہیں کہ کفارہ کی حقیقت“ اور ”احمدیت کا مستقبل جن کے ۷۲،۷۲ صفحات ہیں ہم ایک ایک آنہ میں فروخت کرتے ہیں۔اسی طرح ” ہماری تعلیم اور جماعت اسلامی پر تبصرہ بھی ایک ایک آنہ کو ملتے ہیں۔احمدیت کا پیغام ۵۰ صفحات کا ہے وہ بھی ایک آنہ کو ملتا ہے۔یہ ایسی کتابیں ہیں جو مفید ہیں اور اس قیمت پر سارے پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی نہیں مل سکتیں۔میں سمجھتا ہوں کہ جماعتیں مبلغ تو مانگ لیتی ہیں جن پر ہزاروں روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے لیکن لٹریچر نہیں منگواتیں۔حالانکہ اگر وہ تھوڑی رقم سے بھی لٹریچر شائع کریں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔" ۲۶۔اپریل ۱۹۵۸ء ہم اپنے غیر ملکی بھائیوں کے حقوق ادا کرتے ہیں سو ہی جلس مشاورت میں تحریک جدید کا بجٹ پیش ہوا اور بحث کے بعد کثرتِ رائے سے پاس ہوا۔اس کی منظوری عطا کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: -