خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 711
خطابات شوری جلد سوم بھی اس طرف متوجہ نہیں کرے گا۔مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء اختتامی تقریر چونکہ ایجنڈا ختم ہو گیا ہے اس لئے اب دُعا کے ساتھ میں دوستوں کو رخصت کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو دُعائیں کرنے اور قرآن کریم اور اسلام پر عمل کرنے کی توفیق بخشے اور خلافت احمد یہ کے قائم رکھنے کا جو عہد آپ نے کیا ہے اُس کے پورا کرنے کی آپ کو اور آپ کی اولاد کو ہمیشہ تو فیق ملتی رہے اور قیامت تک اس کے ذریعہ اسلام دُنیا کے کناروں تک پھیلتا رہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہمیں جو کچھ ملتا ہے ظلمی طور پر ملتا ہے اصل میں یہ سب کچھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مال ہے۔اُنہی کے مال کی حفاظت کے لئے ہم لڑ رہے ہیں ورنہ ہمیں اپنی کسی عزت کی ضرورت نہیں۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح ہو جائے تو ہمیں دُنیا کے تمام دُکھ اُٹھانے منظور ہیں۔خواہش ہے تو صرف اتنی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت دُنیا میں قائم ہو۔پس یہ دُعائیں کرتے جائیں اور واپس جا کر کوشش کریں کہ جو بجٹ آپ نے منظور کئے ہیں وہ پورے بھی ہوں۔ہم بھی کوشش کریں گے کہ جس طرح ہو سکے بجٹ کے اندر کام کریں لیکن آپ بھی کوشش کریں کہ آمد اتنی زیادہ ہو کہ آئندہ فراغت کے ساتھ ہم لوکل جماعت کی ضرورتوں کو بھی پورا کر سکیں ، مرکز کی ضرورتوں کو بھی پورا کرسکیں اور دُنیا کو جو اسلام کی پیاس ہے اُس کی پیاس کو بھی بجھا سکیں۔“ است ناجا: نیاز کا کھانا ( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء ) ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء في النفقة على البنات (الخ) زرقانی جلد ۲ صفحه ۳۲۴۔مطبوعہ بیروت ۱۹۹۶ء مسلم کتاب الایمان باب تحريم قتل الكافر (الخ) الوصیت صفحہ ۲۱۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹ يُخْدِعُونَ الله (البقرة: ١٠) ک تاریخ احمدیت جلد ۱۸ مصنفہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب مرحوم صفحہ ۲۸۳ تا ۷ ۲۸ میں