خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 710 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 710

خطابات شوری جلد سوم مجلس مشاورت ۱۹۵۷ء چھپتا ہے کہ طبیعت اچھی نہیں تو جماعت میں بیداری پیدا ہوتی ہے اور انہیں میری بیماری کا احساس ہوتا ہے۔ادھر کچھ دعائیں ہوتی ہیں اور کچھ منافقوں کی منافقت ظاہر ہوتی ہے۔اب مثلاً ہماری جماعت کو اس قسم کے اخلاص دکھانے کا جو موقع ملا ہے اور کل جو خلافت کے استحکام کے لئے ریزولیوشن پیش کئے گئے دراصل یہ وہی بات تھی کہ خدا تعالیٰ نے جماعت سے رجس کو دُور کیا اور جماعت کے اندر یہ احساس پیدا کیا کہ ہم نے خلافت کا جھنڈا ہمیشہ کھڑا رکھنا ہے۔اگر یہ بیماری نہ ہوتی تو یہ باتیں بھی پیدا نہ ہوتیں۔پس میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ بیماری محض تطہیر کے لئے ہے۔یہ بیماری اس لئے ہے کہ جماعت کی اصلاح ہو اور ہم سلسلہ کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں۔اس کے لئے ہمیں خدا تعالیٰ سے بھی دُعا ئیں کرنی چاہئیں کوئی تعجب نہیں کہ خدا تعالیٰ موجودہ عارضوں کو بھی دور کر دے۔پرسوں میں نے رویا میں دیکھا کہ کوئی شخص بیٹھا ہے جس کو میں پہنچانتا نہیں۔ایک رؤیا میں اُسے ایک نسخہ دے رہا ہوں اور کہہ رہا ہوں کہ ڈاکٹر فضل نے یہ لکھ کر دیا ہے۔اس کے اوپر پیڈ پر اُس کا مونو گراف بھی چھپا ہوا ہے جو نہایت اعلیٰ اور خوبصورت ہے۔یہ بھی عجیب بات ہے کہ ایک ڈاکٹر فضل کو میں جانتا ہوں۔میں کوئٹہ گیا تو وہاں مجھے گاؤٹ کا دورہ ہوا۔ڈاکٹروں نے کہا دانت دکھائیں۔جب ایک ڈاکٹر کو میں دانت دکھانے گیا تو اُس کے مکان پر بورڈ لگا ہوا تھا کہ ڈاکٹر فضل“ جب ہم فیس دینے لگے تو اُنہوں نے کہا میں تو سید محمود اللہ شاہ صاحب کا شاگرد ہوں۔اُنہوں نے مجھے بچوں کی طرح پالا ہے اس لئے میں آپ سے فیس نہیں لے سکتا۔تو میں ایک ڈاکٹر فضل کو جانتا ہوں جو ڈینٹسٹ تھا لیکن خواب میں جو میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر فضل نسخہ دیتا ہے درحقیقت اس کے معنے صحت کے آثار کے تھے۔چنانچہ میں نے یہ خواب پرسوں دیکھی تھی اس کے بعد کل بھی میں نے سارا دن کام کیا اور آج بھی کام کیا۔یہ وہ فضل ہے جو چل رہا ہے اور یہی خدا تعالیٰ نے میری پیدائش کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کہا تھا کہ اُس کے ساتھ فضل ہے جو اُس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔تو ہمارے کام تو خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہوتے ہیں۔اگر ولایت جانا مفید ہوگا تو خدا تعالیٰ وہاں جانے کے سامان کر دے گا اور اگر ولایت جانا مفید نہیں تو اللہ تعالیٰ میرے دل میں بھی انقباض رکھے گا اور ڈاکٹروں کو