خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 506
خطابات شوری جلد سوم مشاورت ۱۹۵۲ء اخراجات ہوں گے لیکن دو تین سال میں ہی جماعتیں بیدار ہو جائیں گی اور پھر امید ہے کہ اس کے نتیجہ میں چندوں میں بھی آٹھ دس لاکھ کی زیادتی ہو جائے گی۔شاہ صاحب نے کچھ کام کرنا شروع کیا ہے جس کے نتیجہ میں جماعتوں میں تبلیغی لحاظ سے کچھ بیداری نظر آتی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام محکموں میں ایک نیا خون داخل کیا جائے اور اس کی یہی صورت ہو سکتی ہے کہ نگران کمیٹیاں مقرر ہوں جو تمام محکموں کا معائنہ کریں اور پھر معائنہ کی رپورٹ پیش کریں تا کہ اس کی روشنی میں محکمے اپنے اپنے نقائص کا ازالہ کر سکیں۔بہر حال پانی سر سے گزر چکا ہے اگر اس وقت اس طرف توجہ نہ کی گئی تو پھر پچھتانا فضول ہوگا اور اپنے نفس کے سوا آپ لوگوں کو کسی پر حرف گیری کرنے کا حق نہ ہوگا۔تبلیغ کی طرف توجہ کی ضرورت تبلیغ کی طرف بھی ہماری توجہ بہت ہی کم ہے بالعموم ہماری جماعت میں جو پڑھے لکھے آدمی ہیں وہ تبلیغ سے اپنے آپ کو آزاد سمجھتے ہیں اور تبلیغ کرتے بھی ہیں تو اس طرح کہ بڑے فخر سے خط لکھتے ہیں الْحَمدُ لِلہ خدا تعالیٰ نے بڑا فضل کیا کہ فلاں چیڑ اسی جو میں سال سے زیر تبلیغ تھا اس نے احمدیت قبول کر لی ہے۔کیا تم چپڑاسی جتنی لیاقت رکھنے والے ہو۔تمہاری قابلیت تو اس بات کا تقاضا کرتی تھی کہ تم کسی ای۔اے سی کو تبلیغ کرتے یا اگر تم ڈاکٹر یا وکیل ہو تو کہتے فلاں ڈاکٹر اور وکیل نے ہماری تبلیغ سے احمدیت قبول کی ہے مگر کیا ان کو تبلیغ کرتے ہوئے تمہاری زبان کٹتی ہے۔تم سلام کر کے آجاتے ہو اور تم انہیں کہتے کچھ نہیں تا کہ ان کے سامنے تمہاری عزت قائم رہے مگر دنیا پھر بھی تم کو بدنام کرتی ہے اور تمہارا اپنا حال یہ ہے کہ تم خدا کو جواب دینے کے بھی قابل نہیں۔پس تم غور کرو اور سوچو کہ تم نے کتنے لوگوں کو تبلیغ کی ہے۔اگر تم تبلیغ کرو تو لازماً لوگوں کے دلوں میں صداقت کی جستجو پیدا ہو۔ابھی پچھلے دنوں دو احمدی وکلاء کی تحریک پر پانچ سات غیر احمدی وکیل ربوہ میں آئے اور انہوں نے مرکز کو دیکھا اور حالات معلوم کئے۔اسی طرح اگر سب لوگ کوشش کریں تو نہایت شاندار نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔آخر تم کو غور کرنا چاہئے کہ کیا تم خدا تعالیٰ کے لاڈلے تھے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں احمدی بنا دیا اور اُن کو احمدی نہیں بنا سکتا۔جس طرح تم پر فضل ہوگا اسی طرح اُن پر بھی ہوسکتا ہے۔یہ صرف تمہاری سستی ہے کہ تم مجالس میں اپنی واہ واہ کرانے کے لئے