خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 474
خطابات شوری جلد سوم ۴۷۴ مشاورت ۱۹۵۲ء لڑنے والا حصہ اور ہو گا اور گولہ بارود تیار کرنے والا حصہ اور ہوگا۔کیا تم نے بھی کوئی سپاہی ایسا دیکھا ہے جسے لڑائی پر جانے کا حکم ملے تو وہ کارتوس بنانا شروع کر دے یا بندوق بنانا شروع کر دے۔کیا کبھی تم نے دیکھا کہ کسی کو مدرس مقرر کیا گیا ہو تو ساتھ ہی اسے یہ کہا گیا ہو کہ اب جغرافیہ پر ایسی کتاب لکھ دو جو پڑھانے کے کام آ سکے۔ہمیشہ اصل کام والا حصہ الگ ہوتا ہے اور تعاونی حصہ الگ ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں چونکہ اس کا خیال نہیں رکھا جاتا، اس لئے ہمارا علم ترقی نہیں کرتا۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں میں جہاں بھی سخت الفاظ استعمال کئے ہیں۔دشمنوں کی سخت کلامی کے جواب میں استعمال کئے ہیں مگر کبھی ایسے لائبریرین نہیں رکھے گئے جو اس قسم کی قابلیت اپنے اندر رکھتے کہ مخالفوں کے تمام سخت الفاظ کو یکجا کر دیتے تا کہ اعتراض کرنے والوں کو ان کی اپنی کتابوں کے حوالوں سے جواب دیا جا سکتا۔لائبریرین کا بس اتنا ہی کام ہوتا ہے کہ وہ لکھ دیتا ہے کہ فلاں فلاں کتاب کی جلد ٹوٹ گئی ہے اس کے لئے پندرہ روپے منظور کئے جائیں۔فلاں گرسی ٹوٹ گئی ہے اس کے لئے پانچ روپے منظور کئے جائیں۔گویا پانچ کرسیوں ، ایک میز اور چند الماریوں کی وہ حفاظت کرتا ہے اور کتابوں کو بھی ایسی حالت میں رکھتا ہے کہ نہ انہیں دھوپ لگائی جاتی ہے اور نہ ان کی صفائی کا کوئی انتظام ہوتا ہے۔در حقیقت لائبریرین کے عہدہ پر ایسے آدمی ہونے چاہئیں جو صرف و نحو کا علم رکھتے ہوں ، تاریخ جانتے ہوں ، حدیث ، فقہ، اصول فقہ، تفسیر قرآن اور اصول تفسیر سے تعلق رکھنے والے تمام علوم سے آگاہ ہو اور جب مصنفین کو حوالجات وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ کتابیں نکال نکال کر ان کے سامنے رکھتے چلے جائیں۔جیسے لڑنے کے لئے سپاہی جاتا ہے تو اسے وردی تم سلا کر دیتے ہو، اسے گولہ بارود خود تیار کر کے دیتے ہو۔اس کے بعد ہمیں ضرورت ہو گی کہ جرمن جاننے والے آدمی ہمارے پاس موجود ہوں، فرانسیسی جاننے والے ہمارے پاس موجود ہوں، انگریزی جاننے والے ہمارے پاس موجود ہوں، اسی طرح عربی علوم کے جاننے والے لوگ موجود ہوں۔کوئی تفسیر کا ماہر ہو، کوئی حدیث کا ماہر ہو ، کوئی لغت کا ماہر ہو، اور ان کا کام یہی ہو کہ وہ رات دن ان کتابوں کا مطالعہ کرتے رہیں اور ان کے خلاصے تیار کرتے رہیں۔پھر کچھ لوگ ایسے ہوں جو سلسلہ کے خلاف دشمنوں کا شائع کردہ