خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 452
خطابات شوری جلد سوم ۴۵۲ مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء جو آمد بڑھانے والے ہوں یعنی جن کی وجہ سے جماعت کی تعداد میں اضافہ ہو کیونکہ یہی ہماری اصل آمد ہے۔اس کے بعد حضور نے احباب کو صنعت و حرفت اور فریضہ تبلیغ کی طرف خاص طور پر توجہ دینے کی تلقین فرمائی۔چنانچہ فرمایا ہمارے دوستوں کو مفید کاموں میں وقت صرف کر کے اپنی آمد کو بڑھانا چاہئیے۔جو کاشتکار ہیں وہ صرف زمینداری پر ہی انحصار نہ کریں بلکہ ساتھ کے ساتھ پولٹری فارم یا بھیڑ بکریوں کے ریوڑ پال کر آمد کو بڑھائیں۔اسی طرح دوستوں کو بعض مخصوص پیشوں میں مہارت حاصل کر کے ملک کی صنعتی ترقی میں ہاتھ بٹانا چاہیے۔لوہارا اور تر کھاناں وغیرہ کے پیشوں میں اگر ہمارے بعض دوست مہارت حاصل کر لیں تو وہ اپنی قدر و قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کر سکتے ہیں۔بعض پیشوں پر جو صنعتی لحاظ سے بہت مفید ہیں اگر قبضہ کر لیا جائے تو بڑی خدمت سرانجام دی جاسکتی ہے۔پس جلد سے جلد ایسے مستری تیار کرنے چاہئیں جو نئے کارخانوں میں بآسانی کھپ سکیں۔“ (الفضل ۱۳ را پریل ۱۹۵۰ء) 66 ل مسلم کتاب الایمان باب الوكيل على ان من قصد اخذ مال غیره بغير حق (الخ) متنی باب ۵ آیت ۳۹ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۸۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ۱۹۸۷ء بخاری کتاب القدر باب العمل بالخواتيم ه أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمُ (البقرة: ۲۱۵) مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۵۶ مطبوعه نظارت اشاعت ربوه ك الاحزاب : ۶۳ البقرة: ۲۱۵ الحشر : ۱۰ پیدائش باب ۲۵ آیت ۲۸ تا ۳۴ ( مفهوما ) پیدائش باب ۲۷ آیت ۱ تا ۳۶ (مفہوما )