خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 416 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 416

خطابات شوری جلد سوم ۴۱۶ مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء شادی کر دی گئی اور وہ ساری عمر کے لئے مصیبت میں مبتلا ہوگئی ، بلکہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں مرد بھی اپنے اندر کچھ نہ کچھ اخلاص رکھتا ہے کیونکہ میرے سامنے وہ اپنے آپ کو احمدی کہتا ہے مگر دل کا کمزور ہے اور لوگوں سے ڈرتا ہے اگر ذرا بھی توجہ کی جاتی تو یقیناً احمدی ہو جاتا۔اسی طرح ایک اور بڑی بھاری جماعت ہے وہاں کے ایک صاحب کی بیوی مجھ سے ملنے کے لئے آئیں ، گھر والوں نے مجھے بتایا کہ ایک عورت آئی ہے اور وہ ہمارے خاندان کو خوب جانتی ہے، وہ کہتی ہے کہ میں آپ سے ملنا چاہتی ہوں ، وہ فلاں کی لڑکی ہے اور فلاں سے بیاہی ہوئی ہے۔میں نے کہا اُس کے باپ کو تو میں جانتا ہوں ،حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا صحابی تھا ، مگر جس شخص کے ساتھ اس کی شادی بتائی جاتی ہے وہ تو غیر احمدی ہے، یہ بات کیا ہے؟ بہر حال میں نے اُسے بلایا اور کہا ، نیک بخت! تو یہاں کہاں؟ تیرا باپ تو صحابی تھا اور تو ایک غیر احمدی سے بیاہی ہوئی ہے۔اُس نے کہا انہوں نے میرے باپ کو کہا تھا کہ میں احمدی ہو جاؤں گا اس وقت میری غیرت برداشت نہیں کرتی کہ لوگ مجھے یہ کہیں کہ میں نے ایک لڑکی کی وجہ سے احمدیت قبول کی ہے۔اس پر میرے باپ نے رشتہ دے دیا مگر پھر یہ احمدی نہیں ہوئے۔میں نے کہا کیا یہاں کی جماعت کے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ؟ اُس نے کہا سب کو پتہ ہے مگر کسی نے مرکز کو یہ حالات بتائے نہیں۔تھوڑے دنوں کے بعد ہی اُس کا خاوند مجھ سے ملنے کے لئے آگیا اور اُس نے ایک ایسی بات کہی جس سے مجھے ایک پرانے برہمن کی کہاوت یا د آ گئی۔کہتے ہیں ایک برہمن نے کسی چمارن سے شادی کر لی ، ماں باپ کو برا لگا کہ ہمارے لڑکے کا دھرم بھرشٹ ہو گیا ہے اور اُنہوں نے اپنے لڑکے کا بائیکاٹ کر دیا، مگر ماں باپ آخر ماں باپ ہوتے ہیں ، وہ رات دن بے چین رہتے کہ ہمارے لڑکے کو کیا ہو گیا ہے، آخر ایک دن اُنہوں نے یہ معلوم کرنا چاہا کہ آیا واقع میں ہمارا لڑکا دین سے نکل گیا ہے یا ابھی اُس کے دل میں کچھ ایمان باقی ہے۔انہوں نے لڑکے کا وہ گلاس جس میں وہ پانی پیا کرتا تھا اُس چمارن کے ہاں سے منگوالیا اور پھر اپنے لڑکے کو گھر بلا کر اُسے اچار سے روٹی کھلا دی۔اچار کھانے کے بعد اُسے خوب پیاس لگی مگر چونکہ وہ اُسے اپنے گلاس میں پانی نہیں دے