خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 376 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 376

خطابات شوری جلد سوم مجلس مشاورت ۱۹۴۹ء پہلوں سے زیادہ قربانی کرنے کی روح اپنے اندر رکھتے ہوں اس کے ساتھ ہی وصیت کو مقبول بنانے کی کوشش کرو۔اس ذریعہ سے جماعت کی بہت سی مشکلات کا ازالہ ہو سکتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر جماعت میں سے نوے فیصدی لوگ وصیت کر دیں تو ہمارے سارے قرضے دور ہو جائیں اور ہماری ترقی کے کئی نئے راستے نکل آئیں۔اب میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کر دیتا ہوں کہ وہ ہمیں اخلاص کے ساتھ نہ صرف بجٹ کے پورا کرنے بلکہ بڑھا کر پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اُس ذمہ داری کو ادا کر سکیں جو اُس نے ہمارے کمزور کندھوں پر ڈالی ہے۔“ اس کے بعد حضور نے لمبی دعا کروائی اور بارہ بجے شب مجلس شوریٰ کا یہ تاریخی اجلاس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ) إِنْ تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكُهُ يَلْهَثْ (الاعراف: ۱۷۷)