خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 352
خطابات شوری جلد سوم ۳۵۲ مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء ساتھ پابندی کی عادت ڈالنی چاہئیے۔“ عظیم الشان تاریخی عہد اس مجلس مشاورت کا ایک اہم ترین واقعہ وہ عہد ہے جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے نہ صرف مجلس مشاورت کے تمام نمائندگان سے بلکہ تمام حاضر الوقت احمدی احباب سے لیا اور ارشاد فرمایا کہ جب تک ہمیں قادیان واپس نہیں مل جاتا جماعت کے ہر فرد کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ : - میں خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے قادیان کو احمد یہ جماعت کا مرکز مقرر فرمایا ہے میں اُس کے اس حکم کو پورا کرنے کے لئے ہر قسم کی کوشش اور جدو جہد کرتا رہوں گا اور اس مقصد کو کبھی بھی اپنی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دوں گا اور میں اپنے نفس کو اور اپنے بیوی بچوں کو اور اگر خدا کی مشیت یہی ہو تو اولاد کی اولاد کو ہمیشہ اس بات کے لئے تیار کرتا رہوں گا کہ وہ قادیان کے حصول کے لئے ہر چھوٹی اور بڑی قربانی کرنے کے لئے تیار رہیں اے خدا! مجھے اس عہد پر قائم رہنے اور اس کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اللَّهُمَّ مِينَ “ 66 (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء۔از دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ربوہ ) الانعام : ١٦٣ المؤمنون :٣ النزعت :٣٢