خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 336

خطابات شوری جلد سوم ۳۳۶ مجلس مشاورت ۱۹۴۸ء رکھنے والے معاملات کے لئے انسپکٹروں کی ضرورت ہوگی۔ہائی کلاسز کے لئے انسپکٹروں کی ضرورت ہوگی۔لوئر کلاسز کے لئے انسپکٹروں کی ضرورت ہوگی کالج کے لئے انسپکٹروں کی ضرورت ہوگی۔پھر دھوبیوں کے لئے الگ انسپکٹر کی ضرورت ہوگی۔نائیوں کے لئے الگ انسپکٹر کی ضرورت ہوگی۔پیشہ وروں اور صناعوں کے لئے الگ انسپکٹر کی ضرورت ہوگی اگر اس طرح تقسیم ہوتی چلی جائے اور ہر شعبہ کے لئے الگ الگ انسپکٹر رکھے جائیں تو انسپکٹروں کا کوئی شمار ہی نہیں رہتا۔ہمارے سامنے نمونہ موجود ہے اور نمونہ بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے انسان تھے مگر آپ جرنیل بھی تھے قاضی بھی تھے مفتی بھی تھے مقتن بھی تھے معلم بھی تھے امام بھی تھے اور عورتوں اور مردوں کی تربیت کرنے والے بھی تھے اسی طرح ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم بجائے انسپکٹروں کو زیادہ کرنے کے اپنے محصلوں اور پہلے انسپکٹروں سے ہی ہر قسم کا کام لیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کام کے لئے ایمان دار اور دیانت دار لوگوں کو لگائیں۔میرے نزدیک صدرا انجمن احمدیہ کو چاہیے کہ آئندہ وہ ہر قسم کا کام اپنے محصلوں اور سابق انسپکٹروں سے ہی لے۔ان کا کام چندہ لینا بھی ہو، ان کا کام تبلیغ کرنا بھی ہو اور ان کا کام تربیت کرنا بھی ہو۔ان کو دن بے شک زیادہ مل جائیں اور حلقے چھوٹے کردئے جائیں آدمی تہجد گزار، راست باز اور محنتی ہوں، یہی طریق ہے جس پر چل کر ہم کامیاب ہو سکتے ہیں ورنہ اگر ہم نے ہر محکمہ کے الگ الگ انسپکٹر مقرر کرنے شروع کر دئے اور پھر ہر محکمہ کی الگ الگ شاخیں شروع ہو گئیں تو عجیب نتیجہ رونما ہو گا نماز والے کہہ رہے ہوں گے کہ چندے میں کیا رکھا ہے۔اصل چیز تو نماز ہے اور چندے والے کہہ رہے ہوں گے کہ سارا کام تو چندوں سے ہی ہوتا ہے اور یہی اس زمانہ کی سب سے بڑی خدمت ہے نمازیں بھی فائدہ دیتی ہیں مگر اس زمانہ میں چندہ دینا بڑا اہم کام ہے۔اس اختلاف کو روکنے کی یہی صورت ہے کہ سارے کام انفرادی صورت اختیار کر لیں۔اُس کو کہو کہ وہ یہ بھی کرے اور وہ بھی کرے۔میں دیکھتا ہوں کہ تحریک جدید اور صدرانجمن احمد یہ دونوں ایک دوسرے کی معاون ہیں مگر ناظر صاحب بیت المال کے اعلانات کو غور سے پڑھو تو ان میں ہلکی سی چوٹ تحریک جدید پر ضرور ہوتی ہے اور لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اصل چندہ تو مستقل چندہ ہی ہے باقی چندے سب نفلی ہیں لوگوں کو فرضی چندے