خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 214
خطابات شوری جلد سو ۲۱۴ ت ۱۹۴۶ء گزشتہ عرصہ میں نوجوانوں کو اپنے دفاتر میں بھرتی نہیں کیا جس کی سزا وہ اب بھگت رہی ہے لیکن بہر حال نوجوان اور سلسلہ کے خادم جماعت نے ہی مہیا کرنے ہیں، ناظروں میں یہ طاقت نہیں کہ وہ ایسے لوگ گھڑ کر تیار کر سکیں۔پس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں ۴۶ گریجوایٹ مل جائیں اور یا پھر ہمیں اُس وقت کا انتظار کرنا پڑے گا جب نئے مبلغ ہمارے ادارے تیار کر سکیں۔تحریک جدید کا دفتر دوم تحریک جدید کے دفتر دوم کی طرف بھی میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا۔ہے کہ جماعتوں نے ابھی پوری توجہ نہیں کی۔پچھلے سال دفتر دوم میں ۵۰ ہزار کے وعدے آئے تھے اور اس سال کے وعدے ستر ہزار کے قریب ہیں۔کام کی تفصیلات جیسا کہ میں نے بار بار بیان کیا ہے اس بات کی متقاضی ہیں کہ تحریک جدید کے دفتر دوم کے وعدے بھی اڑھائی لاکھ تک پہنچ جائیں۔جب تک اس حصہ کے وعدے بھی اڑھائی لاکھ تک نہ پہنچ جائیں، ہمارے کام صحیح طور پر چل نہیں سکتے اور ۷۰ ہزار سے تو کام کرنے کا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا۔پس ہر وہ شخص جس نے تحریک جدید کے دور اول میں حصہ نہیں لیا اُسے کوشش کرنی چاہئے کہ وہ دفتر دوم میں حصہ لے تا جب دور اول ختم ہو تو دور دوم کے مجاہد اس کی جگہ لینے کے لئے تیار ہوں۔اگر دفتر دوم تیار نہ ہوا تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ ہم آسمان کی چوٹی پر پہنچ کر نیچے گریں گے اور ہم مجبور ہوں گے کہ بعض مشنوں کو بند کر دیں۔گویا ہماری مثال بالکل ویسی ہی ہو گی جیسے ایک شخص تلوار لے کر لوگوں کو فنون دکھانے کے لئے سامنے آئے اور کہے آؤ اور میرے کمالات کو دیکھو مگر جب وہ اپنے فنون اور کمالات دکھانے لگے تو اچانک اُس کا پیر پھسل جائے وہ منہ کے بل زمین پر جا پڑے۔اُس کا جسم اپنی تلوار سے زخمی ہو جائے اور لوگ اُسے چار پائی پر اُٹھا کر ہسپتال کی طرف لے جائیں۔پس ساری جماعتوں کو زور لگا کر تحریک جدید کے دفتر دوم کے وعدوں کو بڑھانے اور اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔خصوصاً تحریک جدید کے سیکرٹریان کو میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک سال کے اندر اندر ایسی کوشش کریں کہ دفتر دوم کی آمد اڑھائی لاکھ سالانہ تک پہنچ جائے تا آج سے ساٹھ سال کے بعد