خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 59
خطابات شوری جلد دوم ۵۹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء اس کے بغیر وہ عمدگی سے دنیا میں کام نہیں کر سکتے اور اس کے لئے انہیں بورڈنگ میں داخل کرنا پڑتا ہے۔لڑکیوں کے لئے بھی مجبوریاں ہیں مگر ان کے دور ہونے کے لئے وقت کا انتظار کرنا پڑے گا۔“ تیسرا دن ۱۲۔اپریل ۱۹۳۶ء کو مجلس مشاورت کے تیسرے دن کی کارروائی شروع ہوئی تو حضور نے احباب جماعت کو مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ریز روفنڈ قائم کرنے کی تحریک فرمائی تاکہ جماعت کو ہنگامی اخراجات کے سلسلہ میں مشکلات پیش نہ آئیں۔آپ نے فرمایا : - ریز روفنڈ کے لئے تحریک اب بقیہ کارروائی شروع کی جائے گی لیکن اس کے شروع کرنے سے پہلے میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا ہمارے لئے یہ باتیں کرنے کا وقت نہیں بلکہ عمل کرنے کا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے تمام محکموں کے تمام نقائص کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ان نقائص میں وہ بے پروا ہی اور بے تو جہی بھی شامل ہے جس کے ماتحت بجٹ تیار کرتے ہیں اور اب کے تیار کیا ہے اور کرتے رہے ہیں لیکن اصل کام جو ہمارے سامنے ہے اُس کے مقابلہ میں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔جیسا کہ ناظر بیت المال نے بتایا ہے کہ اس سال ۷۰ ہزار کی کمی ہو چکی ہے اور خیال ہے کہ یہ رقم ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی پچھلے سالوں کا قرضہ بھی ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دو تین سال کے بعد ایک پورے سال کی ادائیگیاں باقی پڑی ہوں گی اور جب ۱۹۳۷ء کا بجٹ پیش ہو رہا ہوگا اس وقت تک ۱۹۳۶ء کے ماہ مئی کی تنخواہیں بھی نہ ملی ہوں گی۔اس بات کا اندازہ وہ لوگ نہ کر سکتے ہوں گے جو سرکاری ملازم ہیں اور جنہیں باقاعدہ تنخواہ مل جاتی ہے البتہ ایک حد تک زمیندار کر سکتے ہیں جو کہ بے حد مقروض ہو رہے ہیں لیکن وہ بھی پوری طرح اندازہ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ مختلف مقامات میں پھیلے ہوئے ہیں اور ایک نظام ملک میں ایسا بن چکا ہے کہ ان کو قرضہ ملتا رہتا ہے۔اور ایک نظام عام طور پر انہوں نے تو ڑا ہوا ہے کہ مدد دیتے رہتے