خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 696 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 696

خطابات شوری جلد دوم ۶۹۶ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء بنتے ہیں جو مال کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔جان کے ساتھ تعلق رکھنے والا معاہدہ پھر بھی ہم پورا نہیں کرتے ، پس ہمارے پاس روپیہ کی کمی نہیں ہے۔دعا یہ کرنی چاہئے کہ ہمارے ایمان محفوظ رہیں۔جب تک ہمارے ایمان محفوظ رہیں گے اور خدا کرے کہ ہمیشہ محفوظ رہیں اس وقت تک ہمیں روپیہ کے حاصل کرنے میں کسی قسم کی دقت نہیں آسکتی۔ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ اگر کسی وقت اس میں کوتاہی ہوئی تو اس کی ذمہ داری صرف ہم پر ہوگی اور ہمارے ایمانوں کا ہی نقص ہوگا جو اس کا باعث بنے گا ورنہ ایمان کے ہوتے ہوئے خدا تعالیٰ کی نصرت کبھی ہٹ نہیں سکتی۔یہ ناممکن بات ہے کہ انسان کے دل میں ایمان بھی ہو اور خدا تعالیٰ کی نصرت کا ہاتھ بھی اس کے ساتھ نہ ہو۔پس اس قسم کے خطرہ کے پیدا ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔۔یہاں ابھی ایک دوست نے ایک بات کہی ہے جو ہے ہمارا معاملہ فی داتا سے ہے تو انہی والی تمرکل سیالکوٹ کے ایک دوست نے جو بات کہی تھی اس کا جواب مل گیا۔اُس دوست نے بیان کیا ہے کہ بعض احمدی زمینداروں سے جب چندہ جلسہ سالانہ کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم نے وہاں اتنی روٹی نہیں کھائی۔در حقیقت جب بھی جماعت کے بعض لوگوں کے اندر یہ روح پیدا ہو جائے کہ فلاں جگہ جو کام ہو رہا ہے اس کے لئے ہم کیوں خرچ کریں تو اس قسم کے الفاظ زبان سے نکلا کرتے ہیں۔پس یہ ایک نگی مثال اس نقص کی نکل آئی کہ بعض لوگ چندہ جلسہ سالانہ کے متعلق بھی یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ زیادہ روٹی کھا جائیں تب تو انہیں چندہ دینا چاہئے ورنہ یہاں کی جماعت کو ہی جلسہ کے اخراجات برداشت کرنے چاہئیں۔اس سلسلہ کو بڑھاتے چلے جاؤ تو اس کے نتائج نہایت ہی خطرناک نکل سکتے ہیں اور درحقیقت ایمان اور اخلاص کے راستہ میں یہ چیزیں پتھر بن کر حائل ہو جاتی ہیں اور انسان ترقی سے محروم ہو جاتا ہے۔ہمارا کام صرف اتنا ہونا چاہئے کہ جب خدا تعالیٰ کے سلسلہ کی طرف سے کوئی آواز بلند ہو تو ہم اُس پر لبیک کہتے ہوئے اپنی قربانی پیش کر دیں اور یہ نہ دیکھیں کہ وہ کہاں خرچ ہوگا اور کہاں نہیں ہوگا۔مومن کو ان باتوں سے کوئی غرض نہیں ہوتی اور نہ وہ یہ دیکھا کرتا ہے کہ اس نے جو چندہ دیا تھا وہ کس جگہ خرچ ہوا۔میں اپنے دل میں یقین رکھتا ہوں کہ جو چندے