خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 635 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 635

خطابات شوریٰ جلد دوم ۶۳۵ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء ( منعقده ۲۳ تا ۲۵ / اپریل ۱۹۴۳ء) پ پہلاور دن جماعت احمدیہ کی تئیسویں مجلس مشاورت ۲۳ تا ۲۵ را پریل ۱۹۴۳، تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے وسیع ہال میں منعقد ہوئی۔اس کا افتتاح کرتے ہوئے دُعا سے متعلق حضور نے فرمایا : - آج کے اجلاس کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے سب دوست میرے ساتھ مل ،۔کر دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں اور ہماری زبانوں اور ہمارے افکار پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور ہمیں کسی ایسے خیال کو دماغ میں لانے کی توفیق نہ دے، کسی ایسے جذبہ کو دل میں وارد کرنے کی توفیق نہ دے اور کسی ایسے لفظ کو ہماری زبان پر لانے کا موقع نہ دے کہ جن خیالات ، جذبات اور الفاظ کے ذریعہ ہم اُس کی مرضی کے خلاف کام کر رہے ہوں بلکہ ہمارے دلی جذبات، ہمارے دماغی افکار اور ہماری زبان کے الفاظ سب اُس کے منشاء کے مطابق ہوں تا کہ آسمان پر جو اُس کی مرضی ہے ہم اس کو اس کے فضل سے زمین پر جاری کرنے والے ہوں۔“ افتتاحی تقریر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: - ہم آج اُن امور کے متعلق مشورہ کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں جو دورانِ سال میں ہمیں پیش آئے ہیں یا آئندہ پیش آنے والے ہیں۔وہ ایجنڈا جو مجلس شوری کے سامنے