خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 581
خطابات شوریٰ جلد دوم ۵۸۱ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء منعقده ۳ تا ۵ / اپریل ۱۹۴۲ء) پہلا دن قعا جماعت احمدیہ کی بائیسویں مجلس مشاورت ۳ تا ۵ / اپریل ۱۹۳۲، تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے ہال میں منعقد ہوئی اس کی افتتاحی تقریر سے قبل دُعا سے متعلق حضور نے فرمایا: - " پیشتر اس کے کہ مجلس شوری کی کارروائی شروع ہو میں چاہتا ہوں کہ سب دوست مل کر دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری صحیح راہنمائی فرمائے ، ہمارے دماغوں کو روشن کرے، ہماری عقلوں کو تیز کرے اور ہماری نصرت اور تائید فرمائے تا کہ ہم قربانی کے صحیح جذبات کے ماتحت اس کے نام کی بلندی اور اس کے جلال کے اظہار کے لئے ایسی کوشش کریں جو اس کے علم میں ہمارے لئے اور اسلام کی ترقی اور اس کی اشاعت کے لئے مفید ہو اور ان ذمہ داریوں کو اُٹھانے سے ہم ہاریں نہیں جن ذمہ داریوں کا اُٹھانا ہمارے لئے ضروری ہو۔پھر اس موقع پر ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کے لئے بھی دعا کریں جو تبلیغ کے لئے غیر ممالک میں گئے ہوئے ہیں اور جن میں سے شاید آج بہت سے قید و بند کی تکالیف میں مبتلا ہیں بالخصوص تحریک جدید کے اکثر مبلغ ایسے ہی ممالک اور ایسے ہی حالات میں ہیں کہ جہاں تک ہمارا علم کام کرتا ہے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ وہ قید ہوں گے یا قیدیوں اور نظر بندوں کی سی زندگی بسر کر رہے ہوں گے۔سماٹرا اور جاوا میں علاوہ اور مبلغین کے دو تحریک جدید کے مبلغ ہیں، اسی طرح ملایا میں تحریک جدید کا ایک مبلغ ہے، چین میں تحریک جدید