خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 521
خطابات شوری جلد دوم ۵۲۱ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء نے کر ہی لیا ہے۔بہر حال دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ بجٹ بھی پیش ہوگا اور اس پر بھی بحث ہوگی۔اسی طرح میں بھی اعلان کر دیتا ہوں کہ مجلس شوری کے اس اجلاس کے ختم ہونے کے بعد ہال میں ہی دارالا نوار کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔دارالانوار کمیٹی کے جو ممبر ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اجلاس کے بعد اسی جگہ تشریف رکھیں۔“ دوسرا دن 66 مجلس مشاورت کے دوسرے دن (۱۲ / اپریل ۱۹۴۱ء) کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا۔پہلے تو میں اس امر کے لئے معذرت خلیفہ وقت کے وقت کا خیال رکھنا چاہیئے کرتا ہوں کہ آج میں کافی دیر کے بعد آسکا ہوں۔اس کی وجہ وہی ہے جو ہمیشہ ہوا کرتی ہے گیارہ بجکر پانچ منٹ پر تو ملاقاتیں ختم ہوئیں۔اس کے بعد میں نے کچھ کھانا کھایا۔پہلے تو میں بھوک برداشت کر لیتا تھا مگر آج صبح بھی کھانسی کی تکلیف رہی جس کی وجہ سے طبیعت میں ضعف ہے اور صحت اجازت نہیں دیتی کہ بُھوکا رہ سکوں، اس لئے کچھ کھانا ضروی تھا اور اس وجہ سے قریباً ۳۵ منٹ کی تأخیر مزید ہو گئی۔میں نے دفتر کو بارہا ہدایت کی ہے کہ ملاقاتوں کے وقت کا خیال رکھا کریں مگر وہ فرض کر لیتے ہیں کہ اور کوئی کام کرنا ہی نہیں۔ایسی مجالس میں آنے سے قبل انسان کو پیشاب پاخانہ وغیرہ سے بھی فارغ ہو کر آنا ہوتا ہے اس کے لئے بھی وقت چاہئے۔اولیاء کا یہ دستور رہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی یہی دستور تھا کہ آپ وضو کر کے آتے تھے اور میں بھی وضو کر کے آتا ہوں۔سات آٹھ منٹ کم سے کم حوائج سے فارغ ہونے اور وضو کرنے میں بھی لگ جاتے ہیں اور پھر چونکہ سارا دن یہاں کام کرنا ہوتا ہے اس لئے کھانا کھانا بھی ضروری ہوتا ہے۔مگر دفتر والوں نے کسی بات کا خیال نہ رکھا حالانکہ ہو سکتا تھا کہ اگر آٹھ دس ملاقات کرنے والے رہ جاتے تو وہ شام کو